سوانح فضل عمر (جلد پنجم)

by Other Authors

Page ii of 643

سوانح فضل عمر (جلد پنجم) — Page ii

بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ پیش لفظ اللہ تعالیٰ کے فضل واحسان اور اُس کی دی ہوئی توفیق سے فضل عمر فاؤنڈیشن کو سوانح فضل عمر جلد پنجم احباب جماعت کی خدمت میں پیش کر کے سوانح فضل عمر کی تکمیل کی سعادت مل رہی ہے۔الْحَمْدُ لِلَّهِ عَلَى ذَلِكَ۔وَمَاتوْفِيْقَنَا إِلَّا بِاللَّهِ الْعَزِيزُ۔فضل عمر فاؤنڈیشن کے اولین مقاصد میں سیدنا حضرت مصلح موعود فضل عمر کی سوانح کی تالیف واشاعت بنیادی حیثیت رکھتی ہے۔اس عظیم الشان سوانح کی اہمیت کے پیش نظر اس کی تالیف و تدوین کا کام مسندِ خلافت پر متمکن ہونے سے قبل فرزند فضل عمر حضرت صاحبزادہ مرزا طاہر احمد صاحب سرانجام دے رہے تھے ؟ اور خدا کے فضل سے آپ کو سوانح فضل عمر کی پہلی دو جلدیں تالیف کرنے کی توفیق ملی۔یوں پیسر موعود کی سوانح جلیل القدر نافلہ نے تحریر فرمائی۔منصب خلافت پر فائز ہونے کے بعد حضرت خلیفہ اسیح الرابع رحمہ اللہ نے مکرم مولانا عبد الباسط شاہد صاحب مربی سلسلہ کا تقرر بطور مؤلف سوانح فضل عمر منظور فرمایا۔انہیں سوانح فضل عمر کی جلد سوم، چہارم اور اب جلد پنجم تالیف کرنے کی سعادت ملی ہے۔جلد اول تا چہارم حضرت مصلح موعود کے سوال پر مشتمل ہے جبکہ یہ جلد پنجم آپ کی سیرت پر مشتمل ہے۔سیدنا حضرت مرزا بشیر الدین محموداحمد خلیفہ مسیح الثانی مصلح الموعود کی سیرت مبارکہ کا نقشہ آپ کی موعود ولادت سے تین سال پہلے اللہ تعالیٰ نے بیان فرما دیا تھا۔جس کو حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اشتہار ۲۰ فروری ۱۸۸۶ء میں شائع فرمایا کہ اللہ تعالیٰ مجھے صاحب شکوہ اور عظمت فرزند سے نوازے گا جو اپنے مسیحی نفس اور روح الحق کی برکت سے بہتوں کو بیماریوں سے صاف کریگا۔وہ سخت ذہین و فہیم ہوگا اور دل کا حلیم اور علوم ظاہری و باطنی سے پر کیا جائیگا۔خدا تعالیٰ اس کو اپنی رضا مندی کے عطر سے ممسوح کرے گا۔وہ زمین کے کناروں تک شہرت پائیگا اور قو میں اس سے برکت پائیں گی۔