سوانح فضل عمر (جلد پنجم) — Page 175
171 اس ضمن میں حضور نے یہ بھی ارشادفرمایا کہ اس سال دو نئے کام شروع کئے گئے ہیں ایک تعلیم الاسلام کالج اور ایک فضل عمر ریسرچ انسٹی ٹیوٹ ،احباب جماعت پر اب یہ ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے لڑکوں کو کالج میں تعلیم پانے کے لئے یہاں بھجوائیں۔یہاں اخراجات بھی کم ہوں گے اور لڑ کے باہر کی مسموم ہوا سے بھی محفوظ رہیں گے۔کالج کے ذریعہ اسلام کا ڈیفنس مضبوط کیا جانا مقصود ہے اور ریسرچ انسٹی ٹیوٹ سے دیگر مذاہب کے عقائد کے خلاف جارحانہ کارروائی کا سامان مہیا کرنے کی کوشش کی جائے گی۔اور اقتصادی طور پر بھی انشاء اللہ اس سے کافی فائدہ حاصل ہونے کی امید ( الفضل یکم جنوری ۱۹۴۵ء صفحه ۲) فضل عمر ریسرچ انسٹی ٹیوٹ جس عظیم مقصد کے لئے شروع کی گئی تھی حضور کے مندرجہ ذیل الفاظ سے اس پر روشنی پڑتی ہے۔” ہمارا کام بھی یہی ہے کہ ہم خدا کی فعلی شہادت اسلام اور احمدیت کی تائید میں کالج اور سائنس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے ذریعہ دنیا کے سامنے پیش کریں یہی مقصد کالج کے قیام کا ہے اور یہی مقصد ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے قیام کا ہے۔جن میں اللہ تعالیٰ کے احکام اور اس کی تعلیم کے ماتحت دین کی تائید کو مدنظر رکھتے ہوئے نیچر پر غور کیا جائے گا تا کہ ہم اسلام کی سچائی کی عملی شہادت دنیا کے سامنے پیش کر سکیں اور یورپ کے لوگوں سے کہہ سکیں کہ آج تک تم نیچر اور اس کے ذرات کی گواہی قرآن کے خلاف پیش کرتے رہے ہو مگر یہ بالکل جھوٹ تھا تم دنیا کو دھوکا دیتے رہے ہو۔تم جھوٹ بول کر لوگوں کو ورغلاتے رہے ہو آؤ ہم تمہیں دکھا ئیں کہ دنیا کا ذرہ ذرہ قرآن اور اسلام کی تائید کر رہا ہے اور نیچر اپنی عملی شہادت سے محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی راستبازی کا اعلان کر رہا ہے۔“ اس عظیم الشان مقصد کے متعلق آپ نے مزید ارشاد فرمایا : - دنیا میں جس قدر سائنس کی انسٹی ٹیوٹز (INSTITUTES) ہیں ان کے موجد اس لئے ایجادات کرتے ہیں کہ تا اسلام تباہ ہوا اور یورپ کا فلسفہ دنیا پر غالب آئے مگر ہمارے موجد اس لئے ایجادات کریں گے تاکہ کفر تباہ ہو اور اسلام