سوانح فضل عمر (جلد پنجم)

by Other Authors

Page 352 of 643

سوانح فضل عمر (جلد پنجم) — Page 352

308 میں نے خواب دیکھا کہ میری شادی مرزا نظام دین سے ہو رہی ہے۔اس خواب کا میرے دل پر مرزا نظام الدین کے اشد مخالف ہونے کی وجہ سے بہت بُرا اثر پڑا کہ دشمن سے شادی میں نے کیوں دیکھی؟ میں تین روز تک برابر مغموم رہی اور اکثر روتی رہتی۔تمہارے ابا یعنی حضرت مسیح موعود علیہ السلام سے میں نے ذکر نہیں کیا مگر جب آپ نے بہت اصرار کیا کہ بات کیا ہے کیا تکلیف پہنچی ہے مجھے بتانا چاہئے۔تو میں نے ڈرتے ڈرتے یہ خواب بیان کیا خواب سن کر تو آپ بے حد خوش ہو گئے اور فرمایا اتنا مبارک خواب اور اتنے دن تم نے مجھ سے چھپایا ؟ تمہارے ہاں لڑکا اس حمل سے پیدا ہوگا اور نظام الدین کے نام پر غور کرو۔اس کا مطلب یہ مرزا نظام الدین نہیں۔تم نے اتنے دن تکلیف اُٹھائی اور مجھے یہ بشارت نہیں سنائی۔سوال نمبر ۲ : دائی وغیرہ کے متعلق۔جواب نمبر ۲: جہاں تک مجھے یاد ہے حضرت اماں جان کی زبانی دائی کا نام ہر ودائی تھا۔اذان بھی کان میں حضور خود دیتے تھے اور غالباً شہد وغیرہ بھی خود ہی چٹاتے ہونگے مگر اس کے لئے خاص الفاظ حضرت اماں جان کے مجھے یاد نہیں۔یہ علم ہے اور کئی بار فرمایا کہ میرے سب بچے نیچے کے کمرے میں پیدا ہوئے ہیں بجز امۃ الحفیظ کے۔اُن دنوں حضرت مسیح موعود علیہ السلام گورداسپور کے مقدمہ میں اکثر باہر رہتے تھے اور پلیگ کے بعد ہم لوگوں کا نیچے کا قیام نہیں رہا تھا۔عقیقہ پر حضرت اماں جان فرماتی تھیں :۔آپ علاوہ بکرے کے احباب کی دعوت بھی کرتے کیونکہ آپ اپنی اولا د کونشان سمجھتے تھے چلہ میں خادماؤں اور معتبر عورتوں کا پہرہ ضرور ہوتا تھا۔جن کے جاگتے رہنے کا آپ خیال رکھتے۔چائے اور موسم کے مطابق ان کے لئے کھانے کو مٹھائی وغیرہ رکھی جاتی۔یہ پہرہ میں نے اپنی یاد میں امتہ النصیر کی پیدائش پر دیکھا آپ تشریف لاتے رات کو بھی دو تین دفعہ اور سب کو جاگنے کی تاکید فرماتے اور پوچھتے کہ چائے پی وغیرہ۔حضرت اماں جان نے فرمایا کہ جب تمہارے بڑے بھائی پیدا ہوئے تو عصمت (ہماری بہن ) سورہی تھیں خادمہ نے اُسکو جگایا اور کہا اُٹھو بی بی ! تمھارا بشیر آ گیا