سوانح فضل عمر (جلد پنجم) — Page 351
307 تبرکات حضرت فضل عمر کی سیرت طیبہ اور سوانح کے بارہ میں ایک سوالنامہ ترتیب دے کر حضرت سیدہ نواب مبارکہ بیگم صاحبہ کی خدمت میں بھجوایا گیا تھا۔اس سوالنامہ کی روشنی میں محترم ملک سیف الرحمن صاحب کے نام ایک خط میں آپ نے حضور کی زندگی کے دلچسپ اور ذاتی مشاہدات پر مبنی روح پرور واقعات تحریر فرمائے ہیں۔آپ لکھتی ہیں:۔برادرم مکرم ! السَّلَامُ عَلَيْكُمْ جلدی میں اس وقت ذرا ہمت معلوم ہوئی تو کاغذ بڑا نہ تھا اسی کا پی پرانی پر لکھدیا ہے۔جو ہے قبول فرما ئیں اور کاغذات خود نتھی کر لیں۔اس وقت اگر ٹال دیتی تو ممکن تھا پھر ہمت نہ ہوتی کافی عرصہ تک۔والسلام مبارکہ بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيم وَعَلَى عَبْدِهِ الْمَسِيحَ الْمَوْعُودِ سوال نمبرا متعلق خواب قبل پیدائش حضرت مصلح موعود۔جواب نمبر : میں نے حضرت اماں جان کو ایک خواب بیان فرماتے سنا بلکہ خود مجھے ہی مخاطب فرما کر سُنایا دو چار بار فرمایا ” جب تمہارے بڑے بھائی پیدا ہونے کو تھے تو ایام حمل میں