سوانح فضل عمر (جلد پنجم)

by Other Authors

Page 195 of 643

سوانح فضل عمر (جلد پنجم) — Page 195

191 یہ ایک ایسی غلطی ہے جس کی اصلاح ہونی نہایت ضروری ہے وو خطبات محمود جلد ۱۵ صفحه ۲۲۳٬۲۲۲) ساڑھے سات ہزار کے قریب جہاں آبادی ہو وہاں اول تو اخراجات کے لحاظ سے ہی محدود ذرائع کے آدمی کے لئے سب کی دعوت کا انتظام کرنا نا قابل برداشت ہے۔اور اگر دواڑھائی ہزار روپیہ خرچ کر کے سب کو دعوت دی بھی جائے تو بھی سب کو ایک انتظام کے ماتحت کھانا کھلانا سخت مشکل ہوتا ہے“ (خطبات محمود جلد ۵ صفحه ۲۲۳) پھر فرمایا:- میں جانتا ہوں کہ بعض لوگ طبعی طور پر محبت کے جذبات کے ماتحت یہ برداشت نہیں کر سکتے کہ وہ ہماری دعوت کھانے سے محروم رہیں۔میں ان کی محبت کی قدر کرتا ہوں لیکن ہر محبت عقل کے ماتحت ہونی چاہئے۔جب عقل کا قبضہ اُٹھ جاتا ہے تو محبت بیوقوفی کا رنگ اختیار کر لیتی ہے ( خطبات محمود جلد ۵ صفحه ۲۲۳) رسول کریم صل اللہ والیم کے نمونے کا ذکر کرتے ہوئے آپ نے فرمایا کہ:- آپ سے زیادہ کوئی مہربان نہیں ہوسکتا۔آپ کی ایک شخص نے دعوت کی اور چار اور صحابہ کو بھی مدعو کیا۔جب رسول کریم صلی اللد و الا لم اس شخص کے مکان کی طرف چلے تو ایک اور شخص بھی ساتھ شامل ہو گیا۔جب آپ دروازہ پر پہنچے تو اس شخص سے جس نے دعوت کی تھی فرمایا کہ تم نے میری اور میرے چار دوستوں کی دعوت کی تھی ہمارے ساتھ یہ بھی شامل ہو گیا ہے اگر اجازت ہو تو آ جائے نہیں تو واپس چلا جائے۔چونکہ جہاں پانچ کیلئے کھانا پکا یا گیا ہو وہاں چھٹا شخص اگر آ جائے تو کوئی خاص تکلیف محسوس نہیں ہوتی اس لئے اس نے کہا یا رسول الله الله والالم میری طرف سے اجازت ہے۔یہ شخص بھی آجائے“ (خطبات محمود جلد ۵ اصفه۲۲۴٬۲۲۳) پھر حضرت صاحب نے سات آٹھ ہزار کی آبادی کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا کہ:- ناموں کی فہرست جو میں لکھ سکتا ہوں قادیان میں کوئی ایک آدمی اتنی