سوانح فضل عمر (جلد پنجم) — Page 144
144 اس سے ایسی معلومات حاصل کی ہیں جو خود عیسائیوں کے عالموں کو بھی حاصل نہیں۔بائیبل کے بعد طالمود ہیں جن میں مختلف زمانوں میں یہودی علماء نے بائیل کی جو تفسیر کی ہے اس کو درج کیا گیا ہے۔ایک طالمود مشرقی علماء نے لکھی ہے اور ایک مغربی علماء نے۔یہ دونوں طالمود میں یہودی مذہب کی حقیقت کو سمجھنے کے لئے بہت ہی مفید اور کار آمد ہیں۔تحقیقات جدیدہ کو مدنظر رکھتے ہوئے جیوش انسائیکلو پیڈیا ایک نہایت ہی مفید کتاب ہے۔انسائیکلو پیڈیا بلی کا بھی مختلف مسائل کو یکجائی طور پر انسان کے سامنے لاکر رکھ دیتی ہے۔اس لئے وہ بھی مفید کتاب ہے۔عیسائی مذہب کی مزید تحقیقات کے لئے آپ کو تاریخ کلیسا کا مطالعہ کرنا چاہئے دوسرے ایپو کرفتہ جو ہیں یعنی ان انا جیل کے سوا دوسری انا جیل جو ہیں ان کا مطالعہ کرنا چاہئے۔انسائیکلو پیڈیا بلی کا بھی مسیحیت کی تحقیقات کے متعلق بہت مدد دے سکتی ہے۔اس میں مسیحیت کے متعلق یکجائی طور پر مسائل مل جائیں گے۔عیسائیت کی نشوونما میں جو اثر کہ اس سرزمین کے خیالات کا ہوا ہے جن میں کہ عیسائیت نے نشو و نما پائی ہے اس کا معلوم ہونا بھی نہایت ضروری ہے اس کے لئے آپ کو قدیم روم اور قدیم یونان کے حالات پڑھنے چاہئیں۔خصوصیت کے ساتھ ان کے مذہبی رسوم اور خیالات جن سے آپ کو یہ معلوم ہوگا کہ موجودہ عیسائیت مسیح کے نام کو علیحدہ کر کے ان ہی رسومات کا نام ہے۔حقیقی عیسائیت کا نہیں۔حتی کہ اس کی تمام رسومات تہوار وغیرہ جو عیسائیت کے نام پر برتی جاتی ہیں وہ ساری کی ساری ان سے لی گئی ہیں۔سہل طریق مطالعہ کا یہ ہوگا کہ آپ بائیبل کو پہلے پڑھیں جس سوال کو آپ حل طلب سمجھیں اس کو آپ انسائیکلو پیڈیا بلیکا اور جیوش انسائیکلو پیڈیا میں دیکھ کر مزید معلومات حاصل کر لیں۔بائیبل کے مطالعہ کے بعد ایک ایک کتاب یہودیت اور مسیحیت کے متعلق خواہ ایسی کتب ہوں جیسے کینگزم (CATECHISM۔سوال و جواب کے ذریعے تعلیم ) کی ہوتی ہیں ان کو پڑھیں اور پڑھ کر جو خیالات یا سوالات پیدا ہوں پھر ان کی تحقیقات کریں۔اس