سوانح فضل عمر (جلد چہارم) — Page v
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نحْمَدُهُ وَ نُصَلَّيْ عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ پیش لفظ اللہ تعالیٰ کے فضل و احسان سے فضل عبر فاؤنڈیشن کو سوانح فضل عمر جلد چہارم احباب جماعت کی خدمت میں پیش کرتے کی سعادت نصیب ہو رہی ہے۔الْحَمْدُ لِلَّهِ عَلَى ذَائِكَ فضل عمر فاؤنڈیشن کے مقاصد میں حضرت فضل عمر کی سوانح کی تألیف و اشاعت بنیادی حیثیت رکھتی ہے۔اس سوانح کی اہمیت کے پیش نظر اس کی تألیف کا کام مسند خلافت پر تی متمکن ہونے سے قبل حضرت صاحبزادہ مرزا طاہر احمد صاحب سرانجام دے رہے تھے اور پہلی دو جلدیں حضور کی تألیف کردہ ہیں۔بعد میں حضور انور نے محترم مولانا عبد الباسط صاحب شاہد مربی سلسلہ کا تقر ر بطور مؤلف سوانح فضل عمر منظور فرمایا اور جلد سوم انہوں نے تالیف کی جو کچھ عرصہ قبل شائع ہو چکی ہے۔اب جلد چہارم پیش خدمت ہے۔اس جلد کی اشاعت کے بعد حضرت مصلح موعود کے سوانح کا کام اختتام پذیر ہورہا ہے۔اَلحَمدُ لِلہ۔پانچویں جلد بھی تیار ہورہی ہے جو زیادہ تر سیرت کے واقعات پر مشتمل ہوگی۔زیر نظر مجموعه سید نا حضرت مصلح موعود کی کامیاب و کامران زندگی کے اہم ادوار پر مشتمل ہے۔اس میں جلسہ خلافت جوبلی ۱۹۳۹ء ، قادیان سے ہجرت، نئے مرکز ربوہ کی تعمیر ، ملی خدمات اور بین الاقوامی فورم پر لبنان ، عراق اور انڈونیشیا کی آزادی کیلئے جماعت احمدیہ کی خدمات، مسئلہ فلسطین پر بروقت انتباہ اور جامع راہنمائی ، ہندوستان کی تحریک آزادی کے مختلف مراحل اور تقسیم برصغیر کے موقع پر پیش آنے والے اہم واقعات اور استحکام پاکستان کیلئے مفید راہنمائی شامل ہیں۔