سوانح فضل عمر (جلد چہارم) — Page 458
۴۵۸ تمہارے وعدوں کو جھوٹا ثابت کر دیں گے۔پس اپنے اندر نیک تبدیلی پیدا کرو اور عمل کرو کیونکہ باتیں کرنے کا اب وقت نہیں۔اپنی تنظیم کو مضبوط بناؤ دین کے لئے قربانی کرد بنی نوع انسان کی خدمت کرد۔آدم سے لیکر محمد رسول اللہ میم تک روحانی جماعتوں کے لئے جو طریق خدا تعالیٰ نے رکھا ہے وہی ہمارے لئے ہے۔خدا تعالیٰ حضرت ابراہیم علیہ السلام کی جماعت کا دشمن نہ تھا، حضرت موسیٰ علیہ السلام کی جماعت کا دشمن نہ تھا، حضرت عیسی علیہ السلام کی جماعت کا دشمن نہ تھا، محمد رسول اللہ کی جماعت کا دشمن نہ تھا اور ہمارا رشتہ دار نہیں ہے۔جب تک تم انہی بھٹیوں میں نہیں پڑو گے جن میں وہ لوگ پڑے ، جب تک وہ مصیبتیں نہ اٹھاؤ گے جو انہوں نے اٹھائیں ، جب تک ان آروں سے چیرے نہ جاؤ گے جن سے وہ چیرے گئے اس وقت تک ہر گز ہرگز تم فلاح نہیں پاسکتے۔موت اور صرف خدا تعالیٰ کے لئے موت میں ہی زندگی ہے۔" (الفضل ۴ اکتوبر ۱۹۴۶ء) قرآن مجید کے ناصحانہ انداز میں یہ امر نمایاں ہیں کہ ایک ہی بات کو بار بار مگر مختلف انداز سے پیش کیا جائے تاکہ تکرار سے تنوع کا حسن اور مختلف طبائع سے مناسبت کی خوبصورتی پیدا ہو۔حضرت مصلح موعود کا ناصحانہ انداز بھی کچھ ایسا ہی ہے۔آپ نے مئی ۱۹۴۸ء میں " آپ کی تلاش ہے " کے عنوان سے ایک نہایت اچھوتے انداز میں جماعت کو ان کی ذمہ داریوں اور فرائض کی طرف توجہ دلاتے ہوئے فرمایا :۔۔کیا آپ محنت کرنا جانتے ہیں؟ اتنی محنت کہ تیرہ چودہ گھنٹے دن میں کام کر سکیں۔۔کیا آپ سچ بولنا جانتے ہیں؟ اتنا کہ کسی صورت میں آپ جھوٹ نہ بول سکیں۔آپ کے سامنے آپ کا گہرا دوست اور عزیز بھی جھوٹ نہ بول سکے۔آپ کے سامنے کوئی اپنے جھوٹ کا بہادرانہ قصہ سنائے تو آپ اس پر اظہار نفرت کئے بغیر نہ رہ سکیں۔- کیا آپ جھوٹی عزت کے جذبات سے پاک ہیں؟ گلیوں میں جھاڑو دے سکتے ہیں؟ بوجھ اٹھا کر گلیوں میں پھر سکتے ہیں؟ بلند آواز سے ہر قسم کے اعلان بازاروں میں کر سکتے ہیں ؟ سارا سارا دن پھر سکتے ہیں اور ساری ساری رات جاگ سکتے ہیں؟ - کیا آپ اعتکاف کر سکتے ہیں؟ جس کے معنی ہوتے ہیں۔(الف) ایک جگہ دنوں