سوانح فضل عمر (جلد چہارم) — Page 457
۴۵۷ کیا مومنوں کے لئے ابھی وہ وقت نہیں آیا کہ خدا تعالیٰ کے ذکر کو سن کر ان کے دل میں خشیت پیدا ہو۔یہی بات میں نوجوانوں سے کہتا ہوں کہ اَلَمْ يَأْنِ لِلَّذِيْنَ آمَنُوا اَنْ تَخْشَعَ قُلُوبُهُمْ کیا ابھی انہیں اور باتوں کی ضرورت ہے کیا ان کے لئے ابھی کام کا زمانہ نہیں آیا۔چین ؟ " ہر مسلمان کو محسوس ہونا چاہئے اگر اس کے دماغ میں جذبات اور کیفیات ہیں اگر اس کے دل میں احساسات اور خواہشات ہیں ، اگر اس کی آنکھیں کھلی ہیں کہ وہ کہاں سے گر کر کہاں پہنچ گیا۔میں حیران ہوتا ہوں کہ مسلمان جغرافیہ پڑھتے ہیں اور نقشہ دیکھتے ہیں۔مگر نقشہ دیکھتے ہی یہ دیکھ کر ان کے دل بیٹھ کیوں نہیں جاتے کہ کسی وقت یہ سارا نقشہ مسلمانوں کے قبضہ میں تھا لیکن آج ہر جگہ مسلمان ذلیل ہیں۔ایک وہ زمانہ تھا کہ اسلامی رنگ نقشہ پر چین سے لے کر آخر تک پھیلا ہوا تھا۔مسلمانوں نے حکومت کی جاپان کی عورتیں آج تک جب اپنے بچوں کو ڈراتی ہیں تو کہتی ہیں۔جپ گریٹ مرغو۔یعنی چپ ہو جا بڑا مغل آگیا۔پھر یورپ کے کناروں تک اسلامی حکومتیں تھیں۔امریکہ میں بھی پرانی مسجدیں ملی ہیں۔وہاں حکومت مسلمانوں کو ملی یا نہ ملی مگر مسلمان وہاں پہنچے ضرور تھے۔پس آج میں تم کو کیا بتاؤں کونسی چیز باقی ہے جو میں تمہیں سکھاؤں کیا آسمان نے نہیں سکھایا زمین نے تمہیں نہیں سکھایا ، اردگرد کے ہمسایوں نے تمہیں نہیں سکھایا ، پھر کونسی چیز باقی ہے جو تمہیں عمل سے روک رہی ہے تم اور کس دن کا انتظار کر رہے ہو جب تمہارے نفوس کی قربانیاں پیش ہوں گی یہ زندگی کس کام آئے گی۔آج دنیا میں ضلالت پھیل رہی ہے ، گمراہی بڑھ رہی ہے ، جھوٹ اور فریب کی کثرت ہے ایسی حالت میں تم اپنی زندگیاں اسلام کی اشاعت کے لئے پیش نہیں کرتے تو کب کرو گے ؟ " ہر احمدی وعدہ کرتا ہے کہ دین کو دنیا پر مقدم کروں گا اور مقدم کرنے کے معنی یہ ہیں کہ وقت کا اکثر حصہ دین کے لئے صرف کرے اور تھوڑا دو سرے کاموں کے لئے اگر تم ایسا کرتے ہو تو واقع میں خدام الاحمدیہ ہو واقع میں تمہارے ذریعہ اسلام پھیلے گا لیکن اگر تم ایسا نہیں کرتے تو کام تو پھر بھی ہونا ہی ہے مگر تم خدا تعالیٰ کے سامنے اچھے اور نچے خادم اور بہادر سپاہی کی صورت میں پیش نہیں ہو سکو گے کیونکہ تمہارے اعمال تمہیں