سوانح فضل عمر (جلد چہارم)

by Other Authors

Page 16 of 554

سوانح فضل عمر (جلد چہارم) — Page 16

14 پڑتا ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی یہ پیشگوئی ہر سال ہمارے ایمان کو تازہ کرنے کے لئے پوری ہوتی ہے اور ہر سال اپنی صداقت کا پھل دیتی ہے۔؟ الفضل ۲۵ - دسمبر ۱۹۲۵ء) حضرت مصلح موعود نے ۹۔نومبر ۱۹۵۶ء کو جلسہ سالانہ کے موضوع پر ایک مفصل خطبہ ارشاد فرمایا۔جلسہ سالانہ کی اہمیت بیان کرتے ہوئے انہوں نے فرمایا۔" ہمارا جلسہ سالانہ تمام عرسوں ، میلوں اور اجتماعوں سے بالکل مختلف ہے اور اس میں حصہ لینا بڑے ثواب کا کام ہے۔" اس کے بعد آپ نے جلسہ سالانہ کے بعض نہایت اہم فوائد واثرات کا ذکر کرتے ہوئے جلسہ سالانہ کو ایک خدائی نشان قرار دیا اور فرمایا۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے جلسہ سالانہ کی اہمیت پر بہت زور دیا ہے آپ نے ایک موقع پر ایک بڑی درد ناک بات کہی فرمایا کہ دوست جلسہ پر ضرور آئیں۔پتہ نہیں انہیں اگلے سال کے بعد مجھے دیکھنا نصیب ہو یا نہیں۔وہ یہاں آئیں گے۔تو کم از کم مجھے تو دیکھ لیں گے۔ہماری جماعت میں کئی لوگ ایسے ہیں۔جن کے دلوں پر اس فقرہ سے ایسی چوٹ لگی کہ انہوں نے اس وقت سے مرکز میں آنا شروع کیا اور اب تک جلسہ سالانہ کے موقع پر ہر سال مرکز میں آرہے ہیں۔۱۸۹۲ء میں پہلا سالانہ جلسہ ہوا تھا اور اب ۱۹۵۶ء آگیا ہے۔گویا ۶۴ سال ہو گئے۔مگر بعض لوگ ایسے ہیں جو ۶۴ سال سے متواتر ہر سال جلسہ سالانہ دیکھتے چلے آئے ہیں۔مثلاً کل ہی میاں فضل محمد صاحب ہر سیاں والے فوت ہوئے ہیں۔انہوں نے ۱۸۹۵ء میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ہاتھ پر بیعت کی تھی۔جس پر اب ۶۱ سال گذر چکے ہیں۔گویا ۱۸۹۵ء کے بعد انہوں نے اکا سٹھ جلسے دیکھے۔ان کے ایک لڑکے نے بتایا کہ والد صاحب کہا کرتے تھے کہ میں نے جس وقت بیعت کی اس کے قریب زمانہ میں ہی میں نے ایک خواب دیکھا جس میں مجھے اپنی عمر ۴۵ سال بتائی گئی۔میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ و السلام کی خدمت میں حاضر ہوا اور روپڑا اور میں نے کہا۔حضور ! بیعت کے بعد تو میرا خیال تھا کہ حضور کے الہاموں اور پیشگوئیوں کے مطابق احمدیت کو جو ترقیات نصیب ہونے والی ہیں انہیں دیکھوں گا۔مگر مجھے تو خواب آئی ہے کہ میری عمر صرف ۴۵ سال