سوانح فضل عمر (جلد چہارم)

by Other Authors

Page 15 of 554

سوانح فضل عمر (جلد چہارم) — Page 15

۱۵ مبعوث فرما کر اپنے وعدوں کے مطابق اس کو ہر قسم کی سہولتوں سے متمتع فرمایا۔یہاں تک کہ اب ہم اپنی اس مسجد میں بھی وہ آلات دیکھتے ہیں جو لاہور میں بھی لوگوں کو عام طور پر میسر نہیں ہیں اور ابھی تو ابتداء ہے۔اللہ ہی بہتر جانتا ہے کہ اس کی ترقی کہاں تک ہوگی۔بالکل ممکن ہے کہ اس آلہ کو ترقی دیگر ایسے ذرائع سے جو آج ہمارے علم میں بھی نہیں میلوں میل یا سینکڑوں میل تک آواز میں پہنچائی جاسکیں۔اب وہ دن نہیں کہ ایک شخص اپنی جگہ پر بیٹھا ہوا ساری دنیا میں درس و تدریس پر قادر ہو سکے الفضل ۱۳۔جنوری ۱۹۳۸ء) رور گا۔حضور نے اپنی عارفانہ بصیرت سے کام لیتے ہوئے جو پیش خبری بیان فرمائی تھی وہ موجودہ دور میں عالمی مسلم ٹیلی ویژن احمدیہ MTA کی شکل میں بڑی شان سے پوری ہو رہی ہے اور ہمارے امام حضرت مرزا طاہر احمد صاحب ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز اپنی جگہ پر بیٹھ کر ساری دنیا کو درس و تدریس سے فیض یاب کر رہے ہیں اور خدا تعالیٰ کے فضل سے اشاعت کے جدید ذرائع سے استفاده برابر اوج ترقی کی طرف بڑھ رہا ہے۔خدا تعالیٰ کی تائید و نصرت اور جماعتی ترقی کا کسی قدر اندازہ کرنے کے لئے جلسہ سالانہ ایک اچھا ذریعہ ہے۔حضرت مصلح موعود نے اس امر کو مختلف پیرایوں میں متعدد مقامات پر بیان فرمایا مثلاً ایک جگہ آپ جلسہ سالانہ میں آنے والوں کی تدریجی ترقی زیادتی ایمان کا باعث قرار دیتے ہوئے فرماتے ہیں۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے آخری جلسہ میں جس کے بعد آپ فوت ہو گئے جلسہ پر آنے والوں کی تعداد سات سو تھی لیکن اب خدا تعالیٰ کے فضل سے۔۔۔۔بعض وقت تو ان کی تعداد چودہ ہزار تک پہنچ جاتی ہے جو اس تعداد سے جو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے وقت میں تھی دس گنا سے بھی زیادہ ہے۔اگر اس قدر ہجوم کو دیکھ کر جو صرف خدا کی خاطر یہاں آتا ہے ایک شخص واقعات سے منہ پھیر کر اور آنکھیں بند کر کے یہ کہہ دے کہ جلسہ پر آنے والوں کی تعداد میں کوئی اضافہ نہیں ہوا تو الگ بات ہے ور نہ یہ واقعات ایسے کھلے کھلے ہیں کہ کوئی ان سے انکار نہیں کر سکتا۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے پیش از وقت اس جلسہ کے متعلق خبر دی کہ اس میں کثرت سے لوگ آیا کریں گے اور سب دیکھتے ہیں کہ ہر سال آنے والوں میں ترقی ہو رہی ہے۔اس سے ماننا