سوانح فضل عمر (جلد چہارم)

by Other Authors

Page 454 of 554

سوانح فضل عمر (جلد چہارم) — Page 454

۴۵۴ سے ہمدردی رکھنے والوں سے خالی ہو اور یہ بات تاریخ کیلئے نہایت مُفتر ہوتی ہے کیونکہ جب سخت عداوت یا ناواجب محبت کا دخل ہو روایت کبھی بعینہ نہیں پہنچ سکتی اگر راوی جھوٹ سے کام نہ بھی لیں تب بھی ان کے خیالات کا رنگ ضرور چڑھ جاتا ہے۔لیکن صحیح حالات معلوم کرنا نا ممکن بھی نہیں کیونکہ خدا تعالٰی نے ایسے راستے کھلے رکھے ہیں جن سے صحیح واقعات کو خوب عمدگی سے معلوم کیا جا سکتا ہے اور ایسے راوی بھی موجود ہیں جو بالکل بے تعلق ہونے کی وجہ سے واقعات کو کماحقہ بیان کرتے ہیں اور تاریخ کی تصحیح کا یہ زریں اصل ہے کہ واقعات عالم ایک زنجیر کی طرح ہیں کسی منفرد واقع کی صحت معلوم کرنے کیلئے اسے زنجیر میں پرو کر دیکھنا چاہئے کہ وہ کڑی ٹھیک اپنی جگہ پر پروئی جاتی ہے کہ نہیں۔غلط اور صحیح واقعات میں تمیز کرنے کیلئے یہ ایک نہایت ہی کار آمد مددگار ہے۔" اسلام میں اختلافات کا آغاز صفحہ ۵۴) قیام و استحکام پاکستان کے متعلق آپ کی مجاہدانہ سرگرمیوں کا مختصر تذکرہ ہو چکا ہے۔اس سلسلہ میں بھی آپ نے متعدد کتب تحریر فرمائی ہیں۔دفاع پاکستان کیلئے اپنی تمام صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کی ترغیب دیتے ہوئے فرماتے ہیں:۔"اگر پاکستان نے شکست کھائی تو یقیناً اس کے لئے موت ہے پاکستان میں بھی موت ہے اور پاکستان سے باہر بھی موت ہے اور جب موت ایک لازمی چیز ہے تو اب سوال یہ نہیں رہ جاتا کہ مسلمان جائیں کہاں؟ بلکہ سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ وہ لاہور کے آگے لڑتے ہوئے مارے جائیں یا کراچی کے سمندر میں غرق ہو کر مریں۔۔۔دونوں موتیں آپ لوگوں کے سامنے ہیں اب آپ خود ہی فیصلہ کرلیں کہ آپ کونسی موت قبول کرنا چاہتے ہیں؟ کیا آپ لاہور کے سامنے دشمن سے لڑتے ہوئے مرنا زیادہ پسند کرتے ہیں یا یہ پسند کرتے ہیں کہ بھاگتے ہوئے کراچی کے سمندر میں غرق ہو جائیں اور مارے جائیں۔قیام پاکستان اور ہماری ذمہ داریاں صفحہ ۵۱) دعوت الی اللہ ایک ایسا موضوع ہے جس پر آپ نے بہت کثرت سے بہت تکرار سے متعدد پیرایوں میں توجہ دلائی ہے۔اقتباسات کے اس گلدستہ میں اس پھول کا رنگ عجیب بہار پیدا کر رہا ہے دیکھئے:۔آدم علیہ السلام کے زمانہ سے لیکر اس وقت تک جو نہیں ہو اوہ اب بھی نہیں