سوانح فضل عمر (جلد چہارم)

by Other Authors

Page 237 of 554

سوانح فضل عمر (جلد چہارم) — Page 237

۲۳۷ کی وجہ سے یہ تحریک کی کہ گائے کی قربانی زیادہ کی جائے تو میں نے اعلان کر دیا کہ ہندوؤں کی دلآزاری کی غرض سے ایسا نہ کیا جائے اس طرح قربانی نہ ہوگی مگر ہماری ان باتوں کا کوئی خیال نہ رکھا گیا۔ہماری امن پسندی کو بزدلی بتایا گیا اور کہا گیا قادیان کے ارد گرد سکھوں اور ہندوؤں کے ۸۴ گاؤں ہیں وہ مذبح قائم نہیں ہونے دیں گے۔میں کہتا ہوں اگر ۸۴ گاؤں بھی ہوں تو کیا ہوا مومن تو ساری دنیا سے بھی نہیں ڈرتا میں تو اگر اکیلا ہوتا اور ۸۴ چھوڑ ۸۴ لاکھ گاؤں بھی ارد گرد ہوتے اور عزت کا سوال ہو تا تو میں اکیلا ہی گائے ذبح کرتا اور سب سے کہہ دیتا آؤ جو کر سکتے ہو کر لو۔انسان زندہ رہتا ہے کچھ کرنے کیلئے اگر اس کی عزت ہی نہ رہی تو اس نے زندہ رہ کر کیا کرنا ہے۔ادھر رسول کریم ملی الم نے فرمایا ہے مَنْ قُتِلَ دُونَ مَالِهِ وَعِرْضِهِ فَهُوَ شَهِيدٌ کہ جو اپنے مال اور عزت کی حفاظت کرتا ہوا مارا جاتا ہے وہ شہید ہے۔پس مومن موت سے نہیں ڈر سکتا اگر کوئی اسے موت کی دھمکی دیتا ہے تو وہ بڑی خوشی سے خیر مقدم کرتا ہے کہ آؤ جو مارنا چاہتا ہے وہ مار ڈالے مگر جن کو خدا نے زندہ رکھنے کیلئے پیدا کیا ہے انہیں کون مار سکتا ہے۔مومن تو اس دیو کی طرح ہوتا ہے جس کے متعلق مشہور ہے کہ اس کے خون کی ایک ایک بوند سے ایک ایک دیو پیدا ہوتا جاتا تھا۔اگر کوئی ایک احمدی کو مارے گا تو اس کی جگہ سو کھڑے ہو جائیں گے جس کا جی چاہے یہ تماشہ دیکھ لے اور ہم سے پہلے کونسی کمی کی گئی ہے لیکن ہمارا کیا بگاڑ لیا۔پس ہم ان دھمکیوں سے گھبراتے نہیں ہاں کوئی صدمہ ہے تو یہ ہے کہ ہم دنیا میں جو صلح و آشتی پیدا کرنا چاہتے ہیں اسے نقصان نہ پہنچے۔ہم یہی دعا کرتے ہیں کہ خدا تعالیٰ ہمیں اپنی عزت قائم رکھنے اور امن و آشتی سے زندگی بسر کرنے کی توفیق دے۔ہم خود بھی امن میں رہیں اور اپنے ہمسایوں کو بھی امن میں رہنے دیں۔" الفضل ۸ اکتوبر ۱۹۲۹ء صفحه ۶) اسی موضوع پر اخبار " فاروق " میں بھی حضور کا مندرجہ ذیل بیان شائع ہوا جو کشمیر سے حضور کی واپسی پر اہل قادیان کے ایک ایڈریس کے جواب میں حضور نے ارشاد فرمایا:۔دنیا جانتی ہے ہم نے بزدل کہلا کر خوشامدی کہلا کر ہر قسم کے برے "۔۔۔۔۔۔سے برے نام رکھا کر بھی دنیا میں امن اور آشتی قائم رکھنے کیلئے ہر قسم کی سعی اور جد و جہد سے کام لیا ہے۔لوگوں نے ہمارے نازک ترین احساسات کو صدمہ پہنچایا اور ہر