سوانح فضل عمر (جلد چہارم)

by Other Authors

Page 13 of 554

سوانح فضل عمر (جلد چہارم) — Page 13

سے رکھی گئی اسی طرح حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو اللہ تعالیٰ نے اس زمانہ میں مچنا اور قادیان کی تعمیل کا کام آپ کے سپرد کیا۔چنانچہ وہ مقام جسے کوئی شہرت حاصل نہ تھی کوئی عزت حاصل نہ تھی کوئی دبدبہ اور رعب حاصل نہ تھا اللہ تعالیٰ نے اسے آپ کی برکت سے ایسی ترقی بخشی کہ آج تک دشمن حیرت کی نگاہ سے دیکھ رہے ہیں اور وہ بھی تسلیم کرتے ہیں کہ یہ ترقی حیرت انگیز ہے۔پھر اللہ تعالیٰ نے مجھے بھی ابراہیم قرار دیا تھا اس لئے اللہ تعالیٰ نے میرے ہاتھ سے شہر کے باہر کی نئی آبادی کی بنیاد رکھوا دی۔بے شک جہاں تک قادیان کی شہرت اور اس کی عظمت کا سوال ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے زمانہ میں ہی قادیان کو یہ برکت حاصل ہو چکی تھی مگر جہاں تک شہر سے باہرنئی آبادی کا سوال ہے یہ سب کی سب آبادی میرے زمانہ میں ہوئی۔یہ دار الفضل اور دارالرحمت اور دار البرکات غربی، دارالشکر، دار الیسر، دار الفتوح دار الانوار سب کے سب وہ محلے ہیں جو میرے زمانہ میں آباد ہوئے۔یہی وجہ ہے کہ فرشتہ نے مجھے کہا کہ ایک ابراہیم تم بھی ہو۔" (الفضل ۹۔جون ۱۹۴۵ء) حضرت فضل عمر نے قادیان کی ترقی اور صداقت حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی جو دلیل بیان فرمائی ہے۔اس میں دعوۃ الا میر ۱۹۲۶ء کی اشاعت کے زمانے تک کا ذکر ہے۔قادیان کی دن دگنی رات چوگنی ترقی کا سلسلہ بعد میں بھی برابر جاری رہا۔مثلا ۱۹۲۷ء میں قادیان میں ریل کا نظام جاری ہونے سے قادیان اس زمانے کے ذرائع رسل و رسائل سے منسلک ہو گیا۔ریلوے بورڈ نے ۱۹۲۷ء کے آخر میں قادیان بوٹاری ریلوے کی منظوری دے دی۔۔۔۔۱۴۔نومبر ۱۹۲۸ء کو ریل کی پنسری قادیان کی حد میں پہنچ گئی۔حضرت خلیفہ المسیح الثانی نے کمال دُور اندیشی سے کام لیتے ہوئے فرمایا کہ نئے راستے کھلنے پر کئی قسم کی مکروہات کا بھی خدشہ ہوتا ہے اس لئے ساری جماعت کو مرکز سلسلہ کے لئے ریل کے مفید اور بابرکت ہونے کیلئے دعائیں کرنی چاہئیں اور صدقہ دینا چاہئے۔چنانچہ قادیان کی تمام مساجد میں دعائیں کی گئیں اور غرباء مساکین میں صدقہ تقسیم کیا گیا۔۱۶۔نومبر ۱۹۲۸ء کو ریلوے لائن قادیان کے سٹیشن تک عین اس وقت پہنچی جب کہ جمعہ کی نماز ہو رہی تھی۔قادیان کے سب سے پہلے سٹیشن ماسٹر بابو فقیر علی صاحب مقرر ہوئے۔سٹیشن کا نام قادیاں مغلاں تجویز کیا گیا۔سلسلہ کے مفاد قادیان کی ترقی اور بہشتی مقبرہ کی حفاظت کے لحاظ سے ضروری تھا کہ لائن