سوانح فضل عمر (جلد چہارم)

by Other Authors

Page 130 of 554

سوانح فضل عمر (جلد چہارم) — Page 130

١٣٠ لوگ بھی فائدہ اٹھا سکتے ہوں جو معمولی لکھنا پڑھتا ہی جانتے ہوں۔دوم: بڑے بچوں کے لئے یعنی ہائی سکولوں کے طالب علموں کے لئے۔سوم بڑوں کے لئے قطع نظر اس کے کہ وہ کالجوں میں پڑھتے ہوں یا انہوں نے خود تحقیق کی ہو۔چہارم: محض لڑکیوں کیلئے پنجم محض لڑکوں کے لئے ششم محض مردوں کے لئے ہفتم: محض عورتوں کے لئے ہشتم: بیوی کے لئے میاں کے لئے دھم: اچھے شہری کے لئے میرے نزدیک مختلف ضرورتوں کو مد نظر رکھتے ہوئے اس سلسلہ کتب میں ان مضامین پر بحث ہونی چاہئے۔پہلا سلسلہ : 1۔ہستی باری تعالی -۲ معیار شناخت نبوت ۳۔دعا ۴۔قضاء و قدر ۵۔بعث بعد الموت ۶ بهشت و دوزخ ۷ معجزات ۸۔فرشتے ۹۔صفات الليه ۱۰۔ضرورت نبوت و شریعت اور اس کا ارتقاء۔دوسرا سلسلہ :۔عبادت اور اس کی ضرورت ۲۔نماز ۳۔ذکر ۴۔روزه ۵- حج زکوۃ۔معاملات - اسلامی حکومت ۹۔اچھے شہری کے فرائض۔۱۰۔ورثہ تعلیم ۱۲۔اخلاق اور ان کی ضرورت ۱۳۔تربیت افراد میں قوم کا فرض اور اس کی ذمہ داریاں ۱۴۔ملت شخص پر مقدم ہے ۱۵ خاندان فرد پر مقدم ہے ۱۶۔حکومت قوم پر مقدم ہے ۱۷۔حکومت اور رعایا کے تعلقات ۱۸۔ظاہر و باطن دونوں کی ضرورت اور اہمیت -۱۹ اخوت باہمی اور اس کی وجہ سے غریب امیر عالم جاہل پر ذمہ داریاں ۲۰۔اسلام کا فلسفہ اقتصادیات ۲۱۔مظلوم کے حقوق اور ان کا ایفاء اور اس کا طریقہ ۲۲۔ماں باپ کے حقوق اور ان کی ادائیگی۔شادی کے بعد ماں باپ اور خاوند بیوی کے حقوق کا تصادم اور اس کا علاج - میاں بیوی کے باہمی حقوق۔