سوانح فضل عمر (جلد سوم) — Page 61
خدمات ادا کرنے کے علاوہ اور بھی متعدد خدمات سرانجام دینے کی توفیق حاصل کی ، چوہدری محمد شریف صاحب وکیل نے بھی اپنے طور پر حضور کے ہم سفر ہونے کی سعادت حاصل کی۔حضور نے اپنی خدا داد حسن انتظام کی صلاحیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے مندرجہ بالا رفقا سفر کی ایک انتظامیہ کیٹی مقر فرمائی اور انتظامات کی اس طرح تقسیم فرمائی۔پریذیڈنٹ انتظامیہ کمیٹی : حضرت چوہدری فتح محمد صاحب سیال سیکرٹری انتظامیہ کمیٹی : حضرت مولوی محمد دین صاحب رابطہ پریس رپورٹنگ انتظام ڈاک انتظام ملاقات حضرت مولوی محمد دین صاحب حضرت مولوی عبد الرحیم صاه نیر حضرت ملک غلام فرید صاحب حضرت شیخ یعقوب علی صاحب عرفانی حضرت حافظ روشن علی صاحب - حضرت چوہدری محمد شریف صاحب - شیخ عبدالرحمان صاحب مصری : حضرت چوہدری محمد ظفر اللہ خان صاحب حضرت ذو الفقار علی خانصاب حضرت چوہدری فتح محمد صاحب سیال انتظام خوراک متفرق خدمات : حضرت بھائی عبد الرحمان قادیانی صاحب - چوہدری علی محمد صاحب حضور رضی اللہ عنہ کے یہ خوش قسمت رفقا۔اس سفر کے دوران التزاما سبز پگڑی پہنتے رہے جس کی وجہ سے ہر موقعہ پر لوگوں کی توجہ ان کی طرف ہو جاتی تھی اور یہ امر بھی حصول مقصد یعنی تبلیغ و اشاعت اسلام میں ممد و معاون ثابت ہوتا رہا۔حضرت ام المومنین بنے اور قادیان و بیرون قادیان سے آتے ہوئے احمدیوں کی پرسوز دعاؤں کے جلو میں حضور مع اپنے رفقائے سفر ۱۲, جولاتی ۲۴ نہ کو موٹر پر سوار ہو کر بٹالہ تشریف لے گئے۔بٹالہ سے آگے دہلی اور دہلی سے بہتی تک کا سفر بذریعہ ریل کیا گیا۔سارے رستہ میں اردگرد کی جماعتوں کے افراد دیوانہ وار حضور کی زیارت کے لیے مختلف سیشنوں پر آتے رہے۔حضور بھی لوگوں کے جذ به شوق و محبت کی قدر دانی کے طور پر دن اور رات کے ہر حصہ میں احباب کی آمد پر اپنے آرام اور مصروفیات کو نظر انداز کرتے ہوئے انہیں ملاقات کا شرف بخشتے رہے۔جماعت سے محبت کا عجیب مظاہرہ : ۱۵ جولاتی ۹۲ تہ کو بتی سے ایک اٹالین کمپنی کے افریقہ نامی بحری جہاز کے ذریعہ لندن کے