سوانح فضل عمر (جلد سوم)

by Other Authors

Page 253 of 398

سوانح فضل عمر (جلد سوم) — Page 253

۲۵۳ نبویست کشمیر کیٹی کی خدمات کا تمام کشمیری لیڈروں اور دردمند مسلمانوں نے برملا اعتراف کیا۔مثال کے طور پر عض اکابرین کے بیانات پیش خدمت ہیں۔میاں احمد یار وکیل صدر مسلم کانفرنس : "جب تحریک حریت کی ابتداء ہوئی۔ہندوستان کے سر بر آوردہ مسلمانوں نے شملہ میں ایک میٹنگ کر کے آل انڈیا کشمیر کمیٹی کی بنیاد رکھی۔اس انجین نے مالی اور جانی رنگ میں قربانی دیگر ہماری مدد کی۔ہماری تکالیف سے دُنیا کے مشرق سے مغرب اور شمال سے جنوب تک آگاہ کیا۔یورپ اور امریکہ میں پراپیگنڈہ کیا۔تحریک کے حامیوں۔مظلومین اور شہداء کے لپسماندگان کو مدد دی اور ہر حالت میں بے لوث اور ہمدردانہ۔خدمات انجام دیں۔۔۔۔تاریخ احمدیت جلد ۶ صفحه ۶۳۱ - اخبار اصلاح ۲۳ نومبر است ) اخبار انقلاب کے ایڈیٹر و مشہور مسلم رہنما مولا نا عبدالمجید سالک نے لکھا : " انگلستان میں آل انڈیا کشمیر کیٹی نے جو کام کیا وہ ہندوستان کے کام سے بھی زیادہ بیش بہا تھا۔۔۔۔آل انڈیا کشمیر کمیٹی کے جو معزز و محترم ارکان گول میز کانفرنس میں شریک ہیں ان کو ہندوستان سے مفصل تار پہنچتے رہے جن میں حوادث کشمیر بیان کئے جاتے تھے اور ان حضرات نے انہی تاروں سے متاثر ہو کر وزیر ہند سے متعدد ملاقاتیں کہیں اور یہ وعدہ لیا کہ کشمیر کے معاملہ میں مظلوموں کی امداد کی جائے گی " انقلاب ۲۰ نومبر الله - الفضل ۲۶ نومبر راسته ) اخبار ہمارا کشمیر (مظفر آباد ) لکھتا ہے :- جناب مرزا صاحب نے) جنگ آزادی میں شہید ہونے والوں کی تصویریں اپنے آدمیوں سے کھینچوا کر انگلستان ارسال کیں۔شہیدوں کے خونی جامے پارلیمنٹ کو دکھاتے گئے۔تاریخ احمدیت جلد ۶ صفحه ۵۰۶) (۱۶ مارچ ششه) مظلومین کشمیر کی امداد کے لیے صرف دو جماعتیں بیدار ہوئیں۔ایک کشمیر کمیٹی دوسری احرار - تعمیری جماعت نہ کسی نے بنائی نہ بن سکی۔احرار پر مجھے اعتبار نہ تھا اور اب دنیا تسلیم کرتی ہے کہ کشمیر کے تیتامی مظلومین اور بیواؤں کے نام سے روپیہ وصول کرکے احرار شیر مادر کی طرح مہضم کر گئے۔ان میں سے ایک لیڈر بھی ایسا نہیں جو بالواسطہ یا