سوانح فضل عمر (جلد سوم)

by Other Authors

Page 130 of 398

سوانح فضل عمر (جلد سوم) — Page 130

١٣٠ جماعت کی موجودہ حالت کو دیکھو تمہیں پتہ لگے گا کہ ہماری جماعت نے کیسی حیرت انگیز ترقی کی ہے " لندن میں اہم دینی مصروفیات : الفضل ۱۹ اگست را ۱۹۵۵ { لندن میں دنیا کے تمام براعظموں کے مبلغین اسلام کی عظیم الشان تاریخی کا نفرنس منعقد ہوئی۔دنیا میں اسلامی لٹریچر کی وسیع پیمانے پر اشاعت نئے مشنوں کا قیام اور نئے مقامات پر مساجد کی تعمیر کے متعلق غور و مشورہ کیا گیا۔نائیجریا (مغربی افریقہ کی جماعت نے حضور رضی اللہ کی خدمت میں عقیدت و اخلاص کا اظہار کرنے کے لیے اپنے ایک نمائندہ مسٹر عبدالغفار اگو گو نائب صدر جماعت احمدی نائیجریا کو بھجوایا۔۔۔۔۔انہوں نے حضور کی خدمت میں حاضر ہو کر اپنے جذبات عقیدت پیش کئے اور عرض کیا کہ حضور ہمارے روحانی باپ ہیں اور ہم حضور کے بچے ہیں۔ہماری یہ شدید خواہش ہے کہ حضور نائیجریا تشریف لائیں اور اپنے روحانی بچوں کو اپنی شفقت اور محبت سے نوازیں۔حضور کی بیماری ہمارے لیے باعث تشویش رہی ہے۔۔۔۔۔۔مسٹر گو گو نے مزید عرض کیا کہ میں الفاظ میں اظہار نہیں کرسکتا کہ میں کس قدر خوش ہوں اور خدا کا شکر گزار ہوں کہ مجھے خود اپنی آنکھوں سے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے فرزند ارجمند اور خلیفہ ایسیح کو دیکھنے کی سعادت نصیب ہوئی۔۔۔جماعت نایجریا کی طرف سے محبت و عقیدت کے اظہار کی نشانی کے طور پر ایک چھڑی حضور کی خدمت میں پیش کی گئی اور مستعمل چھڑی کے لیے عرض کیا گیا۔جسے حضور نے منظور فرما لیا۔حضور نے جب اپنی چھڑی مٹرا گو گو کو مرحمت فرمائی۔تو انہوں نے فرط محبت سے چھڑی سینہ سے لگائی۔اور ان پر ایک وجد اور سرور کی کیفیت طاری تھی اور بے ساختہ الحمد للہ الحمد للہ کہہ رہے تھے" الفضل ۱۲ راگست ۱۹۵۵ه ) کراچی میں خیر مقدم : ستمبر شاہ کراچی میں ایک نمائندہ اجتماع میں جس میں احباب کراچی کے علاوہ مشرقی پاکستان بنگلہ دیش صوبہ سرحد صوبہ سندھ صوبہ پنجاب صوبہ بلوچستان جماعت کراچی اور صد را نمین احمدیہ ربوہ کے نمائندگان شامل تھے۔چوہدری عبداللہ خان صاحب نے حضور کی خدمت میں خیر مقدمی ایڈریس