سوانح فضل عمر (جلد سوم)

by Other Authors

Page 114 of 398

سوانح فضل عمر (جلد سوم) — Page 114

۱۱۴ کیا۔یہ تو جب اس زمانہ کی تاریخ لکھی جائے گی تو اس میں تفصیلاً آئے گا۔مگر ہر حال جس طرح جماعت کے افراد اپنے پاؤں پر کھڑے رہے وہ ظاہر ہے۔اگر اب بھی دوست میری بات کو مانیں گے تو انشاء اللہ بڑی بڑی برکتیں حاصل کریں گئے۔اپنی اغراض کے ما تحت روپیہ جمع کرانا ہو گا جو میں نے اوپر بیان کی ہیں۔تحریک۔صدر انجمن احمدیہ اور میں انشاء اللہ ذاتی طور پر ان امانتوں کے واپس کرنے کے ذمہ دار ہوں گے جس طرح پہلے دور میں ذمہ دار تھے۔اور ایک ایک پیسہ احباب کو ادا کر دیا تھا۔روپیہ کا گھر میں پڑا رہنا یا سونے کی صورت میں عورتوں کے پاس رہنا قومی ترقی کے لیے روگ ہے۔اس لیے اپنی اولادوں کی ترقی کی خاطر ان کی تعلیم اور پیشوں کی ترقی کی خاطر اپنی آمدن میں سے تھوڑی ہو یا بہت۔پس انداز کرنے کی عادت ڈالیں۔اور امانت کے طور پر تحریک جدید یا صدرانجمن کے خزانہ میں جمع کراتے رہیں۔اور اس کا نام امانت خاص رکھیں۔یہ امانت اوپر کے بیان کردہ اغراض کے لیے ہو گی۔میں امید رکھتا ہوں کہ سلسہ کی تمام خواتین اور مرد میری اس تحریک پر لبیک کہیں گے۔اور بغیر پیسہ خرچ کرنے کے دین ودنیا کے لیے ثواب عظیم کھائیں گے اور انشاء اللہ یہ امانت ان کی مالی ترقی کا بھی موجب بنے گی۔اور اس کیلئے سکیم آئندہ بنائی جائے گی۔چونکہ یہ ایک موقت امانت ہو گی جس کے لیے آٹھ دن کے نوٹس کی شرط ہو گی۔یہ قرضہ بن جاتے گا اور زکوۃ سے آزاد ہو جائے گا۔اور ان کے کام میں کوئی نقص نہیں ہوگا۔اگر جماعت کے مرد اور عور نہیں اس طرف توجہ کریں۔تو پندرہ نہیں لاکھ روپیہ چند روز میں جمع ہونا مشکل نہیں۔اور یورپ کا سفر اور سلسلہ کے کام بہولت جاری رہ سکیں گے۔اور مالی اعتبار سے بھی مجھے بے فکری رہے گی۔میں اس وقت بالکل بے کار ہوں اور ایک منٹ نہیں سوچ سکتا۔اس لیے اپنے پرانے حق کی بناء پر جو پچاس سال سے زیادہ عرصہ کا ہے تمام بہنوں اور بھائیوں سے درخواست کرتا ہوں کہ دعا کریں کہ خدا تعالیٰ مجھے بے عملی کی زندگی سے بچاتے کیونکہ اگر یہ زندگی خدا نخواستہ یہی ہوتی ہے تو مجھے اپنی زندگی سے موت زیادہ بھلی معلوم ہوگی۔سو میں خدا سے دُعا کرتا ہوں کہ اسے میرے خدا جب میرا وجود اس دنیا کے لیے بے کار ہے تو تو مجھے اپنے پاس جگہ دے۔جہاں میں کام کر سکوں۔سو اگر چاہتے ہو کہ میری نگرانی میں اسلام کی فتح کا دن دیکھو تو دعاؤں اور قربانیوں میں لگ جاؤ تاکہ