سوانح فضل عمر (جلد سوم) — Page 106
ہمارے درمیان دوستی اور بھائی چارہ پیدا کیا ہے پس آسمان پر جبرائیل اور زمین پر جبرائیل کے مظہر میرے کام میں لگیں گے۔پھر مجھے فکر کس بات کی ہو۔فکریں عارضی آتی ہیں۔مگر خدا تعالیٰ ان فکروں کو بھی نرم کر دے گا۔۔۔۔۔انشاء اللہ میں اس سفر میں آپ کے خاندان کو دعاؤں میں یاد رکھوں گا۔آپ میری زندگی کے سفر کے ساتھی ہیں۔پھر میں آپ کو کس طرح بھول سکتا ہوں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے پاس اللہ تعالیٰ نے سیٹھ عبد الرحمن الہ رکھا مدراسی کی شکل میں اپنے فرشتے بھجواتے تھے۔میرے پاس اللہ تعالیٰ نے آپ کی شکل میں فرشتے بھجواتے ہیں۔اس لیے لازما جب بھی کوئی فرشتہ آئے گا۔تو آپ کو یاد کرا جاتے گا کیونکہ بھائی بھائی اور دوست دوستوں کو یاد رکھتے ہیں۔جن کو خدا علاقے ان کا رشتہ کوئی نہیں توڑ سکتا۔اللہ تعالیٰ سے دُعا ہے کہ اللہ تعالیٰ آپ کی اولاد میں بھی آپ جیسا اخلاص پیدا کرے بلکہ آپ سے بھی بڑھ کر اور جو دنیوی برکات آپ کو اور آپ کے بھائیوں کو نصیب ہوئی تھیں۔وہ آپ کی اولاد کی طرف منتقل ہو جائیں اللہ تعالی احد بھائی مرحوم کی اہلیہ مکرمہ کو بھی صبر جمیل عطا فرماتے۔اور ان کی اولاد پر بھی بڑے فضل کرے۔اور ان کو اپنی ماں بہنوں کی خدمت کی توفیق بخشے۔تا ان کے باپ کی روح خوش رہے ؟ " ہندوستان کی جماعت کا خیال رکھیں۔آپ کی طبیعت میں جو شرم و حیا ہے اس کی وجہ۔سے میں آپ پر کام کی بڑی ذمہ داری نہیں ڈالتا۔مگر وقت آگیا ہے کہ آپ آگے آکر جماعت کو مضبوط کریں اور مرکز قادیان کو مضبوط کرنے کی سعی فرمائیں۔میں نے اپنا ایک بیٹا اس وادی غیر ذی زرع میں بسا دیا ہے۔اللہ تعالیٰ اس کو کام کی توفیق دے۔اور آپ دونوں مل کر اس وسیع ملک کے باوا آدم ثابت ہوں۔ایک دن آنے والا ہے کہ ان ملکوں میں آپ لوگوں ہی کی روحانی اور جسمانی نسل ہوگی۔آپ نے ہمیشہ میرے ساتھ وفاداری کا سلوک کیا۔حالانکہ آپ انسان اور کمزور تھے۔خدا تعالیٰ جو طاقتور اور مالک سازوسامان ہے وہ کس طرح آپ سے بے وفائی کر سکتا ہے اگر وہ آپ سے بے وفائی کرے گا تو گویا مجھے سے بے وفائی کرے گا۔مگر مجھ سے بے وفائی نہ پہلے اس نے کی نہ آئندہ کرے گا۔وہ میر دائیں بھی باتیں بھی آگے بھی پیچھے بھی سر کے اوپر تھی اور دل کے اندر بھی ہے۔ہر ایک شخص جو میری طرف ہاتھ بڑھاتا ہے۔خدا کی طرف ہاتھ بڑھاتا ہے۔اور جو مجھ پر زبان چلاتا ہے خدا کی طرف چلاتا ہے۔اس کی ماں اسے نہ جنتی تو اچھا تھا۔اس کی دردناک