سوانح فضل عمر (جلد سوم)

by Other Authors

Page 103 of 398

سوانح فضل عمر (جلد سوم) — Page 103

ایک شبہ کا ازالہ : اس لیے اور اہم سفر پر جاتے ہوئے ایک انتہائی بیدار مغز رہنما کی طرح حضور کی جماعت کی تربیت کی طرف پوری توجہ تھی اور غیر حاضری کے زمانہ میں پیدا ہونے والی امکانی خرابیوں کوبھی ذہن میں رکھتے ہوئے حضور نے ان کے متعلق مختلف مواقع پر اپنے پیغامات کے ذریعہ ہدایات دیں۔ان اہم پیغامات میں سے ایک ایسا پیغام جس میں نصیحت اور انتباہ کے علاوہ حضور کی قیادت کے بعض اہم کام نہایت اختصار سے خود حضور کی اپنی زبان مبارک سے بیان ہوتے ہیں درج ذیل ہے۔مجھے معلوم ہوا ہے کہ بعض مفسد اور شر پسند لوگ یہ مشہور کر رہے ہیں کہ گویا میرا بیوی بچوں کو ساتھ لیکر جانا یہ مفہوم رکھتا ہے کہ گویا میرے نزدیک ربوہ خدا نخواستہ اب تباہ ہونے والا ہے۔جو احمدی یا خیر احمدی یہ خیال رکھتا ہے وہ خود تباہ ہونے والا ہے۔ربوہ تباہ ہونے والا نہیں۔میں یقین رکھتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ ایسے شرارتی لوگوں کو ذلیل اور رسوا کر دے گا۔اور وہ اس تباہی کو اپنی آنکھوں سے دیکھیں گے میں تباہی۔کی انہوں نے ربوہ اور اس کے رہنے والوں کے متعلق خبر دی تھی۔اس نظارہ کو دیکھنے کے بعد کہ قادیان کی تمام آبادی کو میں بحفاظت نکال کرنے آیا۔اور کئی سال تک ہے مسلمانی میں ان کے کھانے پینے کا سامان کیا اور سینکڑوں احمدیوں کی لاکھوں روپے کی امانتیں بجھات ان کے گھروں تک پہنچا دیں اور یہ دیکھتے ہوئے کہ باوجود ہرقسم کی مخالفت کے اور کلی بے سامانی کے میں نے ہزاروں آدمیوں کو ربوہ میں بسا دیا اور کالج اور سکول بھی بنوا دیئے اور زنانہ کالج بھی بنوا دیا جو قادیان میں نہیں تھا اور پختہ دفتر بھی بنوا دیئے جو قادیان میں نہیں تھے اور خدا کے فضل سے پختہ جامعتہ المبشرین بھی بن رہا ہے۔ان تمام باتوں کو دیکھنے کے بعد اگر کوئی احمدی یہ خیال کرتا ہے کہ میں ربوہ چھوڑ کر بھاگ گیا ہوں اور ربوہ تباہ ہونے والا ہے تو اس بدبخت کو کوئی زمینی طاقت نہیں بچا سکتی۔کیونکہ میں نے خدا تعالیٰ کو دیکھ کہ انکا ر کیا اس کے دل میں ایمان اور دماغ میں عقل کوئی شخص نہیں پیدا کر سکتا۔میں جب انسان ہوں تو بیماری سے بالا نہیں اور جب میں ایسی بیماری میں مبتلا ہوں جس کے متعلق چھ سات چوٹی کے ڈاکٹروں نے کہا ہے جو احمدی نہیں تھے کہ یہ محنت شاقہ ا نتیجہ ہے بلکہ ایک ڈاکٹر نے تو یہ بھی کہا کہ اگر میرا بس چلتا تو میں دو سال پہلے ان کو پکڑ کر نکال دیتا کہ کیوں انہوں نے جبراً آپ کو کام سے نہیں روکا۔پس ان منافقین کے