سوانح فضل عمر (جلد سوم)

by Other Authors

Page 377 of 398

سوانح فضل عمر (جلد سوم) — Page 377

ہوا درود انسان کو فائدہ دیتا ہے۔وہ درود بے شک نفس کی ابتدائی صفائی کیلئے ضروری ہے لیکن تقرب الی اللہ کے حصول کے لیے اس کے علاوہ بھی درود پڑھنا چاہتے ہیں۔میں دوسری تحریک بیہ کرتا ہوں کہ ہر شخص کم سے کم بارہ دفعہ روزانہ درود پڑھنا اپنے اوپر فرض قرار دے لے۔۔۔۔۔۔۔۔پس جو لوگ محبت اور اخلاص کے ساتھ درود پڑھیں گے وہ ہمیشہ ہمیش کے لیے اللہ تعالیٰ کی برکات سے حصہ پائیں گے ان کے گھر رحمتوں سے بھر دیتے جائیں گے۔ان کے دل اللہ تعالیٰ کے انوار کا جلوہ گاہ ہو جائیں گے اور نہ صرف ان روحانی نعماء سے لطف اندوز ہوں گے بلکہ محمدصلی اللہ علیہ وسلم کی محبت کی وجہ سے چونکہ ان کی خواہش ہوگی کہ اسلام پھیلے اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا نام اکناف عالم تک پہنچے اس لیے وہ اپنے اس ایمانی جوش اور دردمندانہ دعاؤں کے نتیجہ میں اسلام کے غلبہ کا دن بھی دیکھ لیں گے اور پیچھی بات تو یہ ہے کہ دُعائیں ہی ہیں جن سے یہ عظیم الشان کام ہو سکتا ہے دنیوی کوششیں تو محض سہارے اور ہمارے اخلاص کے امتحان کا ذریعہ ہیں ورنہ قلوب کا تغیر محض خدا کے فضل سے ہو گا اور اس فضل کے نازل ہونے میں ہماری وہ دُعائیں محمد ہونگی جو ہم عاجزانہ طور پر اس سے کرتے رہیں گے ؟ الفضل ۲۳ مئی ۱۹۴۳ ) اللہ تعالیٰ کے فضلوں کی طرف توجہ دلاتے ہوتے خاندان مسیح موعود کو بطور خاص خدمت دین کرنے اور اس مقصد کے لیے اپنی زندگی وقف کرنے کی تحریک کرتے ہوئے حضور نے ارشاد فرمایا : "دیکھو ہمارے اوپر اللہ تعالیٰ کے اس قدر احسانات ہیں کہ اگر سجدوں میں ہمارے ناک گھس جائیں۔ہمارے ہاتھوں کی ہڈیاں گھس جائیں تب بھی ہم اس کے احسانات کا شکر ادا نہیں کر سکتے۔اللہ تعالیٰ نے اپنے آخری موعود کی نسل میں نہیں پیدا کیا ہے اور اس فخر کے لیے اس نے اپنے فضل سے ہمیں چن لیا ہے۔۔۔۔۔۔دنیا کے لوگوں۔کے لیے دنیا کے اور بہت سے کام پڑے ہوتے ہیں مگر ہماری زندگی تو کلین دین کی خدمت اور اسلام کے احیاء کے لیے وقف ہونی چاہیے کہ ر الفضل ۴ار مارچ ۱۹۲۳ (2 سوانح فضل عمر جلد دوم کے آخر میں ہم پڑھ چکے ہیں کہ حضرت فضل عمر عورتوں کی فلاح وبہبود اور معاشرہ میں ان کو صحیح مقام دلانے کے لیے کسی طرح کوشاں رہے۔دعوای مصلح موعود کے بعد