سوانح فضل عمر (جلد سوم) — Page 34
کے متعلق تمہیں اس وقت تک اطمینان نہیں ہونا چاہتے جب تک اس کو تکمیل تک نہ پہنچا لو۔پھر کسی بات کے متعلق یہ خیال نہ کرو کہ ہو نہیں سکتی۔کام تجویز کرنے سے پہلے یہ دیکھ لو کہ یہ نا مکن تو نہیں اور طاقت سے زیادہ بوجھ تونہیں ڈال رہے اور جب ایک دفعہ سوچ سمجھ کر فیصلہ کر لو کہ فلاں کام مفید ہے اور اسے کرنا ضروری ہے تو پھر یہ خیال مت کرو کہ کوئی اور کرے گا یا نہیں۔کوئی تمہارے ساتھ چلے گا یا نہیں۔تم یہ تہیہ کرلو کہ اسے ضرور کرنا ہے یہ جو کہا جاتا ہے کہ لوگ فلاں بات مانتے نہیں یہ اول درجہ کی بزدلی ہے تمہیں لوگوں سے کیا واسطہ۔اگر وہ اچھا کام ہے تو تم اکیلے ہی اس کو شروع کر دو۔یہ میچ توکل ہے اور اس کے بغیر کامیابی نہیں ہو سکتی ہیں ہمارے نوجوان اس تو کل سے کام کریں کہ جب کام اچھا ہے تو ہم نے اسے ضرور کرتا ہے۔خواہ کوئی ہمارے ساتھ ملے یا نہ ملے پیس کام سے پہلے پوری احتیاط سے سوچ لو اور وہ کام اپنے یا کسی دوسرے کے ذمہ نہ لگاؤ جو جانتے ہو کہ نہیں ہو سکتا ، لیکن جب اطمینان کرلو کہ کام اچھا ہے اور ہو سکتا ہے تو پھر دوسروں پر نگاہ نہ رکھو۔اسی طرح جب دیکھو کہ کوئی کام ضروری ہے اور اچھا ہے، لیکن نفس کہتا ہے کہ تم اسے نہیں کر سکتے تو اسے کہو کہ تو جھوٹا ہے اور اس کام میں لگ جاؤ۔خدا تمہاری مدد کے لیے دوسروں کے دلوں میں الہام کرے گا اور تم ضرور کامیاب ہوکر رہو گے۔افضل اور برسات مجلس خدام الاحمدیہ کو تبلیغ واشاعت کے کام میں بھی نمایاں خدمات سرانجام دینے کا موقعہ ملا مجلس کے قیام کے بالکل ابتدائی دنوں میں مسئلہ خلافت کے متعلق ایسا لٹریچر شائع کرنے کی توفیق ملی جسے حضور نے پسند فرمایا اور کئی مجالس میں اس کی تعریف بھی کی۔اس تنظیم کے اہتمام میں الطارق نام کا ایک رسالہ قادیان سے نکلنا شروع ہوا جس میں مجلس کے پروگرام مجلس کی رپور میں اور اطلاعات وغیرہ شائع ہوتی تھیں۔قیام پاکستان کے بعد خالد کے نام سے ایک ماہوار رسالہ با قاعدہ شائع ہو رہا ہے جو تربیتی وتنظیمی اور علمی ضروریات کو بہت عمدگی سے پورا کر رہا ہے۔ان کے علاوہ مجلس کو بعض بنیادی اہمیت کی علمی و تربیتی کتب شائع کرنے کی توفیق حاصل ہوئی مشعل راہ کے نام سے حضرت سلطان البیان خلیفہ المسیح الثانی کی نوجوانوں سے تعلق رکھنے والی تقاریر و خطبات کا مجموعہ بھی شائع کیا گیا ہے جو اپنی افادیت و تاثیر اور مضامین کے تنوع کے اعتبار سے اپنی مثال آپ ہے۔لوائے خدام الاحمدیہ : مانہ میں خلافت احمدیہ کی سلور جوبلی کے مشن تشکر کے جلسہ سالانہ پر لوائے احمدیت کیساتھ