سوانح فضل عمر (جلد سوم) — Page 33
۳۳ بچوں کے ماں باپ ان کے ساتھ نہیں ہوتے۔اگر یہ کام کیا جاتے تو ہمارے بچے زیادہ عقل زیادہ سمجھے زیادہ فہم اور زیادہ فراست والے پیدا ہوسکتے ہیں یا رپورٹ مجلس مشاورت راست صفر ۲۲ تا ۱۲۹) سالانہ اجتماع : مجلس کے قیام کو زیادہ عرصہ نہیں گذرا تھا کہ حضور نے تربیت تنظیم کا جائزہ لینے اور سالانہ ترقی کا اندازہ کرنے کے لیے ایک تربیتی کیمپ کی شکل میں سالانہ اجتماع کا سلسلہ شروع فرمایا حضور نے مجلس کے ہر کام کی طرح اس عظیم الشان کام میں بھی مجلس کی بھر پور رہنمائی فرمائی اور شاہ میں بہت چھوٹے پیمانہ پر منعقد ہونے والا سالانہ اجتماع خدام الاحمدیہ کے پروگرام کالازمی جزو بن کر مجلس کی سال بہ سال ترقی کا ایک سنگ میل بن گیا۔اس اجتماع پر حسن کارکردگی کے اعتراف واعلان اور مسابقت کی روح کو بیدار رکھنے کے لیے اچھا کام کرنے والی مجانس کو علم انعامی دیا جانے لگا۔سالانہ اجتماع کے موقعہ پر جہاں متعد د علمی مقابلوں سے خدام کی اعلیٰ صلاحیتوں کو اُجاگر کیا جاتا تھا وہاں ورزشی مقابلوں سے صحت جسمانی کی بہتری کے لیے مختلف کھیلوں کے مقابلے کروائے جاتے تھے جن سے تین روزہ اجتماع کا پروگرام اتنا دلچسپ ہو جاتا تھا کہ خدام اس تربیتی کیمپ سے گھبرانے کی بجائے سال بھر اس کی آمد کا انتظار کرتے تھے۔اجتماع میں دلچسپی اور اس کی افادیت کا اس امر سے بھی بخوبی اندازہ ہو سکتا ہے کہ انہیں لائنوں پر مجلس اطفال الاحمدیہ کا الگ اجتماع ہونے لگا اور ملک بھر میں ضلعی اور علاقائی سطح پر اجتماعات منعقد ہونے کے علاوہ بیرونی ممالک کی مجالس میں بھی اس مفید پروگرام پر مل شروع ہوگیا۔سالانہ اجتماع کی روح رواں حضور کی پر شفقت شمولیت و رہنمائی اور آپ کی نایت موثر تقاریر تھیں۔خدام الاحمدیہ کے ہر شعبہ سے متعلق نہایت کارآمد و مفید ہدایات بالعموم اجتماع کی تقاریر کے دوران ہی بیان کی گئی تھیں۔سالانہ اجتماع کے سینکڑوں پر معارف خطابوں میں سے صرف ایک خطاب ذیل میں پیش کیا جاتا ہے جو یہ سمجھنے میں مدد دے گا کہ حضور کے پیش نظر خدام میں کیسی روح اور جذبہ پیدا کرنا تھا۔اگر کوئی کام کرنا چاہتے ہو تو واقعات کی دنیا میں قیاسات سے کام لینا چھوڑ دو جسے کوئی کام میپرز کیا جائے وہ جب تک خود نہ دیکھ لے کہ ہو گیا ہے یا جس نے خود کیا ہے وہ نہ بتا دے کہ وہ خود ہو کر آیا ہے تسلی پالینا اول درجہ کی نالائقی اور حماقت ہے۔کام کی نگرانی ایسے رنگ میں کرنی چاہتے کہ اس کے ساتھ دلی تعلق اور محبت ظاہر ہو۔دیکھو جب بچہ ماں کی آنکھوں سے اوجھل ہو تو اس کے دل میں طرح طرح کے وسوسے پیدا ہوتے رہتے ہیں اور یہ اس کی انتہائی محبت کا تقاضا ہوتا ہے۔اسی طرح تمہارے ذمہ جو کام کیا جائے اس