سوانح فضل عمر (جلد سوم) — Page 313
گیارہواں مطالبہ :- گیارہواں مطالبہ پیش کرتے ہوئے حضور نے فرمایا :- - آج سے دس سال قبل میں نے ریزرو فنڈ قائم کرنے کے لیے کہا تھا تا کہ اس کی آمد سے ہم ہنگامی کام کرسکیں مگر افسوس جماعت نے اس کی اہمیت کو نہ سمجھا اور صرف ۲۰ ہزار کی رقم جمع کی۔۔۔۔ہنگامی کاموں کے لیے تو بہت بڑی رقم ہونی چاہیئے۔جس کی معقول آمدنی ہو۔پھر اس آمدنی میں سے ہنگامی اخراجات کرنے کے بعد جو کچھ بچے اس کو اسی فنڈ کی مضبوطی کے لیے لگا دیا جائے تاکہ جب ضرورت ہو اس سے کام لیا جا سکے۔جماعت کو یاد رکھنا چاہیئے کہ جب تک ہنگامی کاموں کے لیے بہت بڑی رقم خلیفہ کے ماتحت نہ ہو کبھی ایسے کام جو سلسلہ کی وسعت اور عظمت الفضل و دسمبر ۱۹۳۳) کو قائم کریں نہیں ہو سکتے " بارہواں مطالبہ :- بار ہواں مطالبہ حضور نے یہ فرما یا کہ :- " وہ بیسیوں آدمی جو پٹیشن لیتے ہیں اور گھروں میں بیٹھے ہیں۔خدا نے ان کو موقع دیا ہے کہ چھوٹی سرکار سے پیشن ہیں اور بڑی سرکار کا کام کریں۔یعنی دین کی خدمت کریں۔۔تا ان سکیموں کے سلسلہ میں ان سے کام لیا جائے۔یا جو مناسب ہوں انہیں نگرانی کا کام سپرد کیا جائے" الفضل و دسمبر مة ) ( تیرھواں مطالبہ :- تیرھواں مطالبہ پیش کرتے ہوئے فرمایا : --- باہر کے دوست اپنے بچوں کو قادیان کے ہائی سکول یا مدرسہ احمدیہ میں سے جس میں چاہیں تعلیم کے لیے بھیجیں۔۔۔۔۔۔قادیان میں پرورش پانے والے بچوں میں ایسا بیج بویا جاتا ہے اور سلسلہ کی محبت ان کے دلوں میں ایسی جاگزیں ہو جاتی ہے کہ خواہ ان میں سے کسی کی حالت کیسی ہی ہو جب دین کی خدمت کے لیے آواز اٹھتی ہے تو ان کے اندر سے بھیک کی سر پیدا ہو جاتی ہے۔الا ماشاء اللہ۔لیکن اس وقت میں ایک خاص مقصد سے یہ تحریک کر رہا ہوں۔ایسے لوگ اپنے بچوں کو پیش کریں جو اس بات کا اختیار دیں کہ ان بچوں کو ایک خاص رنگ اور خاص طرز میں رکھا جائے اور دینی