سوانح فضل عمر (جلد سوم) — Page 158
۱۵۸ کا تیل نکالنا ہوتا ہے۔کیونکہ وہ ایک منٹ کے لیے بھی آنکھ اوپر نہیں اُٹھا سکتا۔آنکھ کا غذ پر اور قلم ہاتھ میں لے کر بیٹھا رہتا ہے اور بیٹھنا بھی ایک خاص طریق سے ہوتا ہے میں تو اس کام کے متعلق سمجھتا ہوں کہ عمر قید کی سزا ہے اور دیکھا گیا ہے کہ کاتب لوگ بہت جلد بوڑھے ہو جاتے ہیں کیونکہ کتابت کے کام میں انہیں سخت محنت کرنی پڑتی ہے۔اس کے بعد اہم کام چھپوائی کا ہے مگر خدا تعالیٰ نے اس کے لیے بہت کچھ سہولت عطا کر رکھی ہے۔ایک وقت تو وہ تھا جب کہ دستی پریس چلانا بھی مشکل تھا مگر اب دو پولیس کام کر رہے ہیں۔اور ایک میں دومشینیں چل رہی ہیں کجا تو یہ کہ دستی پر لیس بھی نہ تھا اور کجا یہ کہ مشینیں کام کر رہی ہیں اور بجلی سے دو دو پرنیس چل رہے ہیں۔پریس والوں نے وعدہ کیا ہے کہ ۴۸ صفحے روزانہ چھاپ کر دیتے رہیں گے اس وقت تک ساڑھے سات سو صفحے چھپ چکے ہیں۔اور پونے دو سو کے قریب چھپنے باقی ہیں مگر ان کے متعلق کوئی فکر نہیں ہے۔البتہ کاتبوں کا کام ایسا ہے کہ اگر ایک کی بھی صحت خراب ہو گئی تو کام رک جانے کا اندیشہ ہے۔پھر جلد سازی کا مرحلہ تھے ہونا باقی ہے۔جلد ساز سے عہد لے لیا گیا ہے کہ تمام کا پہیاں چھپ جانے کے بعد کم از کم 20 جلدیں روزانہ کے حساب سے دے گا۔اور اس لحاظ سے ۳۱۱۳۰ دسمبرنگ ۸-۹ سوکتا ہیں مجلد مل سکتی ہیں۔اور باقی بعد میں بھیجی جاسکتی ہیں۔غرض اس وقت کئی مرحلے ہمارے رستہ میں پڑے ہیں۔دوست دُعا کریں۔خدا تعالیٰ سب مراحل کو طے کرنے کی توفیق عطا کرے۔ابھی سورۃ کہف کی تفسیر لکھنے کا کام میرے ذمہ ہے۔سورۃ بنی اسرائیل اور سورۃ کہف کی کتابت کاتبوں کے ذمہ ہے اور سورۃ نحل سورۃ بنی اسرائیل اور سورۃ کہف کی چھپائی پریس کے ذمہ ہے۔کاپیوں اور پروفوں کا پڑھنا اور میرے مضمون کو صاف کر کے لکھنا میرے مددگاروں کے ذمہ ہے۔پس بہت ہی دُعاؤں کی ضرورت ہے۔اس کام کی وجہ سے دو ماہ سے انتہائی بوجھ مجھے پیر اور ایک ماہ سے میرے ساتھ دوسرے کام کرنے والوں پر پڑا ہوا ہے۔یہ بوجھ عام انسانی طاقت سے بڑھا ہوا ہے اور زیادہ دیر تک برد است کرنا مشکل ہے۔جب تک خدا تعالیٰ کا فضل اور نصرت نہ ہو پس دوست دعا کریں کہ خدا تعالیٰ کامیابی عطا کرے “ ) الفضل ۱۷ دسمبر 19 (