سوانح فضل عمر (جلد دوم)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 368 of 389

سوانح فضل عمر (جلد دوم) — Page 368

کمرہ تعلیم میں نہیں پیدا ہوا کرتیں بلکہ کمرہ سے باہر پیدا ہوتی ہیں لڑکے لڑکیوں کا اکٹھے آنا جانا ، ملنا جلنا اس سے نقائص پیدا ہو سکتے ہیں۔خود ہمارے ہاں یہ سوال پیدا ہوا تھا کہ جب تک لڑکیوں کے لئے علیحدہ تعلیم کا انتظام مکمل نہیں ہوتا ہائی سکول کی اعلیٰ کلاسوں کے ساتھ لڑکیاں بھی تعلیم حاصل کریں اور علیحدہ پر وہ میں تعلیم پاتی رہیں مگر اسی نقص کی وج وجہ سے کر ان کا ملنا جلنا مناسب نہیں اس تجویز کو منظور نہیں کیا گیا والفضل ۲۵ جنوری ۱۹۲۹ ه (ص) بعد ازاں تقسیم ملک کے بعد ربوہ میں جب یہی سوال ایم۔اے عربی کی تعلیم کے سلسلہ میں اُٹھایا گیا تو چونکہ ایسے لڑکے اور لڑکیوں کا سوال تھا جو ایک پختہ عمر کو پہنچ چکے ہوتے ہیں اور تعلیم کا دائرہ بھی نسبتا محدود تھا اس لئے آپ نے بشرح صدر اس کی اجازت دے دی۔مستورات کے تعلیمی معیار کو بڑھانے کی طرف آپ کی گہری توجہ بہت جلد با نمر ثابت ہوئی۔چنانچہ ستمبر راسو ء تک ان کوششوں کے جو نیک نتائج ظاہر ہوئے ان کا ذکر کرتے ہوئے حسب ذیل الفاظ میں آپ نے اطمینان کا اظہار فرمایا :- ہماری جماعت میں عورتوں کی تعلیم اس شرعت سے پھیل رہی ہے خصوصاً قادیان میں کہ انشاء اللہ تعالے بہت جلد عورتوں کی جہالت کی بلا سے ہم لوگ بچ جائیں گے " والفضل (۲۹ ستمبر ۱۹۳۱ء مش ) را جہاں تک تعلیم قرآن کا تعلق ہے اس کی غیر معمولی اہمیت کے پیش نظر اور مستورتا میں قرآن دانی کا اعلیٰ ذوق پیدا کرنے کے لئے آپ ابتداء میں ایک دن چھوڑ کر باقاعدگی سے قرآن کریم کا درس دیتے رہے۔یہ سلسلہ 191 ء تک اسی طرح جاری رہا۔لیکن اس سال انفلوئنزا کے شدید حملہ کے باعث کچھ عرصہ کے لئے اس میں تعطل ہو گیا۔مگر آپ کو قرآن کریم سے جو محبت تھی اس کے نتیجہ میں آپ یہ پسند نہیں کرتے تھے کہ زیادہ دیر تک اس اہم کام میں تعطل رہے۔لہذا ابھی صحت پوری طرح بحال بھی نہیں ہوئی تھی کہ آپ نے دوبارہ یہ درس جاری فرما دیا۔البتہ خلافت کی