سوانح فضل عمر (جلد دوم) — Page 29
کے علاوہ کوئی چندہ آپ اس وقت تک نہ دیں جب تک کہ میری طرف سے اجازت شائع نہ ہو کیونکہ اس سے اب تک جماعت کو بہت کچھ نقصان ہو چکا ہے۔اور آئندہ خطرہ ہے خواہ کیسے ہی مفید کام کے لئے چندہ کی تحریک ہو اگر میری طرف سے اجازت شائع ہوتی ہے تو اس میں چندہ دیا جاوے ورنہ نہیں۔میری اس نصیحت کو یاد رکھو اور اپنی انجمنوں کے دفاتر یا اپنے اپنے گھروں میں لٹکا رکھو۔یہ ایک ایسی بات ہے جس سے تمہاری طاقت بہت کچھ مضبوط ہو جائے گی۔اور ہر ایک کام تھی مفید ہو سکتا ہے جبکہ ایک مرکز کے ماتحت ہو یا اے جہاں تک انفرادی ملاقاتوں اور گفت و شنید کا تعلق ہے اس کے اثرات اور کیفیت کا اندازہ مولوی عمر دین صاحب شملوی کی حسب ذیل روایت سے ہو سکتا ہے۔مولوی صاحب موصوف نے جو ایک ناقدانہ نظر رکھتے تھے ہمارے نامور ادیب شیخ محمد اسمعیل صاحب پانی پینتی مرحوم کو ایک مرتبہ یہ واقعہ سنایا کہ حضور ایدہ اللہ تعالے کے خلیفہ ہونے کے چند ماہ بعد امریکہ کا ایک بڑا پادری قادیان آیا جو بڑا عالم فاضل بھی تھا اور اپنے علم و فضل پر نازاں بھی۔قادیان پہنچے کہ اُس نے ہم لوگوں کے سامنے چند مذہبی سوالات پیش کئے جو نہایت وقیع اور بڑے اہم تھے۔اور ساتھ ہی کہا کہ میں امریکہ سے چل کر یہاں تک آیا ہوں۔اور یکں نے مسلمانوں کی ہر مجلس میں بیٹھ کر ان سوالات کو دہرایا ہے۔مگر آج تک مجھے مسلمانوں کا بڑے سے بڑا عالم اور فاضل ان سوالوں کا تسلی بخش جواب نہیں دے سکا۔میں یہاں ان سوالوں کو آپ کے خلیفہ صاحب کے سامنے پیش کرنے کے لئے خاص طور پر آیا ہوں دیکھئے خلیفہ صاحب ان سوالوں کا کیا جواب دیتے ہیں ؟ الفضل قادیان ۶/ اپریل ۹۱