سوانح فضل عمر (جلد دوم)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 253 of 389

سوانح فضل عمر (جلد دوم) — Page 253

Pop کی وساطت سے آتی ہے بلکہ زرتشت نے خدا سے دعا کی تھی کہ نور اور العام کی روشنی سے وہ دو ہو نا ناح کو دیکھے اور آخر وہ فرشتہ اُسے ملا۔تمام نیک تحریکیں اس فرشتہ کی طرف سے آتی ہیں اور جو لوگ اس فرشتہ کی تحریکات کو قبول نہیں کرتے یہ فرشتہ ان کو چھوڑ دیتا ہے۔ان کا خیال ہے کہ فرشتے ہمیشہ انسان کے دل پر نیک اثر ڈالتے رہتے ہیں تاکہ شیطان اس میں نہ گھس سکے اور کہتے ہیں پیدائش خُدا کی طرف سے ہے اور موت شیطان کی طرف سے ہے اس وجہ سے وہ اعتقاد رکھتے ہیں کہ چونکہ پیدائش خدا کی طرف سے ہوتی ہے اس لئے انسان نیک ہی پیدا ہوتا ہے اور فرشتے اس کی حفاظت کرتے ہیں مگر شیطان اس کو برائی سکھاتا ہے۔اگر انسان اس کی بات مان لے ، تو فرشتے اسے چھوڑ کر چلے جاتے ہیں کہ اب یہ شیطان کا بندہ ہو گیا ہے۔پھر ان کا خیال ہے کہ خدا اور شیطان کا مقابلہ ہوتا چلا جائے گا یہاں تک کہ ایرانی النسل ایک نبی پیدا ہو گا اور اس کا نا م سی یو زربی ہوگا یعنی مسیح مبارک کے نام سے ایک نبی آئے گا جو زرتشت کی اولاد سے ہو گا مگر ظاہری اولاد سے نہیں۔کیونکہ لکھا ہے کہ وہ اس بیوی سے ہوگا جس سے کوئی اولاد نہیں ہوئی۔اس کے زمانہ میں شیطان سے آخری جنگ ہوگی وہ تعدا تعالیٰ سے التجا کرے گا کہ جنگ بہت حبیب ہے تو فرشتے نازل کی۔اس پر خدا العلا فرشتے نازل کرے گا شیطان مقابلہ کرتا کرتا آخر کار تھک جائے گا۔اس وقت وہ نبی اس پر فرشتوں کی مدد سے آخری حملہ کرے گا اور خطرناک جنگ ہو گی جس میں شیطان کو شکست ہوگی اور وہ پکڑا مارا جائے گا۔اس کے بعد امن ہو جائے گا اور یہ دنیا بہت پھیل جائی اس لئے کہ کوئی آدمی مر نہیں سکے گا۔کیونکہ شیطان جو مارنے سے تعلق رکھتا ہے خود مرگیا ہوگا۔اور شگری معلوم ہوتا ہے یہ باتیں ایک نبی کی کمی ہوئی ہیں کیونکہ سیٹی لکھی ہیں