سوانح فضل عمر (جلد دوم) — Page 357
۳۵۰ کے آئندہ جماعت کی ترقی کا انحصار بھی زیادہ تر عورتوں کی کوشش پر ہے چونکہ بڑے ہو کر جو اثر بچے قبول کر سکتے ہیں وہ ایسا گہرا نہیں ہوتا جو بچپن میں قبول کرتے ہیں اس طرح عورتوں کی اصلاح بھی عورتوں کے ذریعہ سے ہو سکتی ہے ان امور کو مد نظر رکھے کہ میں ایسی بہنوں کو جو اس خیال کی مؤید ہوں اور مندرجہ ذیل باتوں کی ضرورت محسوس کرتی ہوں۔دعوت دیتا ہوں کہ ان مقاصد کو پورا کرنے کے لئے وہ مل کر کام شروع کریں۔اور مہربانی کر کے مجھے اطلاع دیں تاکہ اس کام کو جلد سے جلد شروع کر دیا جائے۔-۱ اس امر کی ضرورت ہے کہ عورت میں باہم مل کر اپنے علم کو بڑھانے اور دوسروں تک اپنے حاصل کردہ علم کو پہنچانے کی کوشش کریں۔۔اس بات کی ضرورت ہے کہ اس کے لئے ایک انجمن قائم کی جائے تا کہ اس کام کو باقاعدگی سے جاری رکھا جا سکے۔ا- -۳- اس امر کی ضرورت ہے کہ اس انجمن کو چلانے کے لئے قواعد ہوں جن کی پابندی ہر کسی پر واجب ہو۔۴۔اس امر کی ضرورت ہے کہ قواعد وضوابط سلسلہ احمدیہ کے پیش کردہ اسلام کے مطابق ہوں اور اس کی ترقی اور اسکے اتحکام میں محمد ہوں۔اس امر کی ضرورت ہے کہ جلسوں میں اسلام کے مسائل خصوصاً ان پر جو اس وقت کے حالات کے مطابق ہوں مضامین پڑھے جائیں اور وہ خود اراکین انجمن کے لکھے ہوئے ہوں تا کہ اس طرح علم کے استعمال کرنے کا ملکہ ان میں پیدا ہو۔- اس امر کی ضرورت ہے کہ جماعت میں وحدت کی روح قائم رکھنے کے لئے جو بھی خلیفہ وقت ہو اس کی تیار کردہ سکیم کے مطابق اور اس کی ترقی کو مد نظر رکھ کر تمام کارروائیاں ہوں۔اس امر کی ضرورت ہے کہ پڑھانے کے لئے ایسے مضامین پر جنہیں انجمن ضروری مجھے اسلام سے واقف لوگوں سے لیکچر کروائے جائیں۔