سوانح فضل عمر (جلد دوم) — Page 189
Inq کامیابی حاصل کر لی۔اب تمہارا یہ فرض ہے کہ تم ان کی اتباع کرو۔اور سجائے اس کے کہ اپنے لئے نیا راستہ اختیار کرو اپنی تربیت کے لئے نئے مدر سے کھولو اور اپنے آپ کو نئے تجربات کی بھٹی میں سے گزارو تم ان کو دیکھو اور جو کچھ انہوں نے کیا ہو وہی خود بھی کرنے لگ جاؤ ہائے سب کمیٹیوں کی تشکیل متعلق ہدایات اس موضوع پر کہ سب کمیٹیوں کی تشکیل کیسے کی جائے ہدایات دیتے ہوئے آپ نے عام بھی طریق کا بھی معین فرمایا اور باریک در باریک مصالح کو بھی پیش نظر رکھا اور ان غلطیوں کی نشاندھی بھی کی جو ایسے مواقع پر ارادی یا غیر ارادی طور پر سرزد ہو جاتی ہیں۔اس ضمن میں حسب ذیل دو اقتباسات پیش خدمت ہیں :- "سب کمیٹیوں کے لئے ایسے آدمی کا نام پیش کرنا چاہیے جو اس کا اہل ہو۔یہ ضروری ہے جس فن کے متعلق کسی کا نام پیشیں کریں وہ اسے سمجھتا ہو۔اگر مالی معاملہ ہو تو اُسی دوست کا نام تجویز کیا جائے جو وسعیت معلومات بھی رکھتا ہو اور اپنے علاقہ کے حالات اور چندہ کی وصولی وغیرہ کا اُسے تجربہ ہو یا چندوں کے حصول میں جو دقتیں پیش آتی ہیں ان کو وہ جانتا ہے یا وہ ذرائع جو جماعت کی ترقی کے لئے اختیار کرنے ضروری ہیں اُن سے آگاہ ہو۔پھر یہ بھی تو نظر رہے کہ ایسے نمائندے جو پاکستان کے مختلف صوبوں سے تعلق کھتے ہیں کمیٹیوں میں ضرور آنے چاہئیں۔گویا نبنگال - کراچی سندھ بلو پستان کشمیر - سرحد - بهاولپور پنجاب آٹھ صوبے ہیں۔آٹھے صوبوں کی نمائندگی ہونی چاہیئے۔پنجاب کی جماعتیں چونکہ زیادہ ہیں اس لئے لانگا ان کی نمائندگی بھی زیادہ ہو گی۔مگر ایسے آدمی آنے چاہئیں جو ہمیں زیادہ سے زیادہ مدد دے سکیں لیے ہ رپورٹ مجلس مشاورت ۱۹۵۷ء ص ۲۵ نیز دیکھیں رپورٹ مجلس مشاورت ۱۹۳۷ء صلا رپورٹ مجلس مشاورت ۱۹۵۲ء ص - - -