سوانح فضل عمر (جلد اوّل)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 286 of 367

سوانح فضل عمر (جلد اوّل) — Page 286

PAY کے فضل سے یہ خیر و عافیت جدہ پہنچ گئے۔کل جس وقت اُترا ہوں، گو میرا بدن بہت گرم تھا اور سخت سردرد ہو رہی تھی لیکن چونکہ مصری جہاز کے مسافروں کو دیکھا نہیں جاتا، اس لئے اللہ تعالیٰ کے فضل سے کسی قسم کی تکلیف نہیں ہوتی اور بغیر کسی مزار کے گزر گئے۔میرا خیال تھا کہ میر صاحب اس وقت تک پہنچ گئے ہوں گے لیکن معلوم ہوا کہ وہ اب تک نہیں پہنچے کیونکہ اُن کا جہاز ابھی دو دن تک آئے گا۔سو انشاء اللہ وہ یا تو آج تشریف لائیں گے یا کل۔میں انشاء اللہ جدہ میں اُن کا انتظار کروں گا اور جب وہ تشریف لائیں گے تو اُن کے ساتھ مل کر انشاء اللہ مکہ معظمہ کی طرف روانہ ہوں گئے عرب صاحب یہ خیر و عافیت ہیں۔میری صحت بدستور کمزور ہے۔بہت خفیف سی کھانسی ہے اور حرارت سی معلوم ہوتی ہے چونکہ عمر پچپر نہیں لیا۔اس لئے کچھ نہیں کہہ سکتا کہ واقع میں بھی ہے یا معدہ کے نقص سے معلوم ہوتی ہے۔سر درد روزانہ ہو جاتی ہے۔کبھی پیٹ میں درد ہو جاتی ہے شاید اختلاف غذا کی وجہ سے ہے۔مصر میں پہلے دن تو کچھ لکھے پڑھوں سے ملاقات ہوئی تھی جس کی وجہ سے میں یہ سمجھا کہ شاید سارے مصر کی زبان ایسی ہے لیکن تین دن کے بعد کے تجربہ سے معلوم ہوا کہ بہت ہی خراب زبان ہے۔عوام الناس کی زبان کا سمجھنا تو کار دارد ہے میں تو شیر زبان محاورہ جانتا ہی نہیں۔لیکن اکثر اوقات عرب صاحب بھی کہتے تھے کہ میں نہیں سمجھا۔الفاظ بھی بدل دیتے ہیں۔ایسے ملک میں تو شاید آدمی پانچ سال میں بھی زبان نہ سیکھ سکے جہاز میں خاص قاہرہ کے آدمی بھی ہے۔ان کی زبان بھی ویسی ہی تھی۔حالانکہ بعض اُن میں سے بڑے بڑے آدمی تھے لیکن چونکہ زیادہ مذمت رہنے کا موقع نہیں ملا ابھی درست رائے قائم نہیں کر سکے۔اب یہاں جدہ میں اس وقت تک جتنے آدمیوں ملنے کا موقع ملا ہے وہ خوب زبان فصیح بولتے ہیں۔لیکن نہ معلوم کل تک یہ رائے قائم رہتی ہے یا نہیں۔جو عرب قادیان میں دیکھے تھے اُن سے ان کی زبان مختلف ہے کل ایک دس گیارہ برس کے لڑکے نے کہا کہ مراكب الحجاج تكون مشحونا مشحون کا لفظ اس سے سُن کر مجھے بہت خوشی ہوئی کہ قرآن کریم کا لفظ ہے۔مصر میں بہت سے لوگوں سے سُنا کہ کہتے تھے اسرابعة يوم ستة يوم خمسة يوم یہاں ایک اور لڑکے نے کہا اربعہ ایام۔وہاں کسی پڑھے لکھے آدمی کے منہ سے اے قواعد کی رو خمْسَةَ أَيَّامٍ ہونا چاہیتے ( النحو الواضح في قواعد اللغة العربية -