سوانح فضل عمر (جلد اوّل)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 126 of 367

سوانح فضل عمر (جلد اوّل) — Page 126

بچپن کی دلچسپیاں تفریحات اور کھیلیں آپ کی بچیوں کا دائرہ بہت وسیع تھا اور ایک نظر ان پر ڈالنے سے ایک نہایت وسیع اور ہمہ گیر شخصیت سے تعارف کا احساس ہونے لگتا ہے۔دلچسپیوں کا مضمون اگر چہ بظاہر کوئی سنجیدہ یا مسائل انسانی سے متعلق کوئی اہم مضمون نظر نہیں آتا لیکن حقیقت یہ ہے کہ کسی انسان کے کردار کے گہرے اور قابل اعتماد مطالعہ کے لئے اس کے بچپن اور لڑکپن کی دلچسپلیوں کا مطالعہ نہایت مفید ثابت ہوتا ہے کیونکہ انسانی زندگی کا یہ دور تصنع سے پاک ہوتا ہے۔پس نہیں جہاں بچپن اور دلچسپیوں کا مضمون اکٹھا ہو جائے وہاں بے لاگ اور غیر مبہم مطالعہ کا بہترین موقع پیدا ہو جاتا ہے مثلاً کھیل کے میدان میں جذباتی انگیخت کے واقعات اور ان کا طبیعت پر رد عمل فتح وشکست کی کیفیات جسمانی خطرات دوستوں کے ساتھ معاملات کسی کی حق تلفی کا موقع پیدا ہونا کسی کی حق تلفی کرنا خود نمائی پیدا ہونا یا اس کے برعکس انکسار حق پرستی یا تو کل وغیرہ وغیرہ ایسے بہت سے حالات بکثرت پیدا ہوتے رہتے ہیں جو کسی انسان کی ذہنی اینچی اور جذبات اور اخلاق کی گہرائیوں کے مطالعہ کا بہترین موقع فراہم کرتے ہیں۔کھیلوں میں آپ کی دلچسپی کا عمومی تعارف تو یہ ہے کہ کبھی آپ نے کسی ایک کھیل کو اس طرح منفرد کر کے نہیں اپنایا کہ ہ مستقلا آپ کی عادت بن جاتے اور آپ کی دیگر دلچسپیوں پر حاوی ہو جائے بدلتے ہوئے موسموں کے مطابق بدلتی ہوئی کھیلیں آپ کی دلچسپیوں کا مرکز بنتی رہیں۔قادیان ایک ایسے علاقہ میں واقع ہے جو دامن کوہ کے قریب ہونے کے باعث سرسبز و شاداب ہے اور سردی و گرمی دونوں ہی وہاں شدید ہوتے ہیں۔برسات بھی خوب کھل کر ہوتی ہے اور لیا اوقات ہفتہ ہفتہ دس دس دن تک مسلسل جھڑی لگی رہتی ہے۔اس علاقے میں پنجاب کی ٹھیٹھ مقامی کھیلیں بڑی مرغوب ہیں مثلا گلی ڈنڈا کبڈی میرو ڈبہ وغیرہ اور باہر سے آتی ہوئی یورپین کھیلیں مثلا فٹ بال کی کرکٹ بیڈ منٹن بھی وہاں شوق سے کھیلی جاتی ہیں۔