سوانح فضل عمر (جلد اوّل)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 23 of 367

سوانح فضل عمر (جلد اوّل) — Page 23

کا چراغ گل ہو۔۔۔۔مدت سے ہماری آرزو تھی کہ علمائے اہل اسلام سے کوئی حضرت جن کو خدا نے دین کی تائید نہ حمایت کی توفیق دی ہے کوئی کتاب ایسی تصنیف یا تالیف کریں جو زمانہ موجودہ کی حالت کے موافق ہو اور جس میں دلائل عقلیہ اور براہین نقیہ قرآن کریم کے کلام اللہ ہونے پر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی ثبوت نبوت پر قائم ہوں۔خدا کا شکر ہے کہ یہ آرزو بھی بر آئی۔یہ وہی کتاب ہے جس کی تالیف یا تصنیف کی مدت سے ہم کو آرزو تھی۔برائین احمدیه ملقب به البراهين الاحمديه على حقيقة كتاب الله القرآن ونبوة محمدية " جس میں مصنف زاد قدره اللهم متع المسلمين بطول حیاتہ نے تین سو برا این قطعیہ عقلیہ سے حقیقت قرآن اور نبوت محمدیہ کو ثابت کیا ہے۔افضل العلماء فاضل جلیل جرنیل فخر اہلِ اسلام ہند مقبول بارگاه صمد جناب مولوی میرزا غلام احمد رئیس اعظم قادیان ضلع گورداسپور کی تصنیف ہے۔سبحان اللہ ! کیا تصنیف منیف ہے کہ جس سے دین حق کا لفظ لفظ سے ثبوت ہو رہا ہے۔ہر ہر لفظ سے حقیقت قرآن ظاہر ہورہی ہے۔مخالفوں کو کیسے آب و تاب سے دلائل قطعیہ سُنائے ہیں ! دعوئی ہی مدتل و براہین ساطعہ ثبوت ہے۔مثبت بدلائل قاطعہ تاب دم زدنی نہیں ، اقبال کے سوا چارہ نہیں۔ہاں انصاف شرط ہے ورنہ کچھ بھی نہیں۔ایها الناظرین! یہ وہی کتاب ہے جو فی الحقیقت لا جوا ہے (۴) دہی کے نہایت فاضل علوم شرقیہ سے با خبر عالم اردو فارسی کے نامور شاعر نواب صابہ الدین احمد خان صاحب (لوہارو) براہین احمدیہ کو دیکھتے ہی فریفتہ ہو گئے اور یہاں تک وارفتگی کا عالم ہوا کہ مہفتہ عشرہ میں پوری کتاب ختم کر کے دم کیا اور فرمایا :- نہایت اعلیٰ درجہ کی کتاب ہے اور مجھے یقین ہے کہ اس کے مصنف کو یا تو لوگ پاگل کہیں گے یا اس سے اگلی صدی کا مجدد ہو گا " اور اسی طرح اُن کے نواسے اور ملک کے نامور شاعر ابو المعظم نواب سراج الدین احمد صاحب سائل و منشور محمدی، بنگلور - ۲۵ / رجب المرجب ۱۹ و ۲۱۷