سوانح فضل عمر (جلد اوّل)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 125 of 367

سوانح فضل عمر (جلد اوّل) — Page 125

۱۲۵ یہ چھوٹا سا اظہار مسرت خود حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی طرز فکر پر بھی روشنی ڈالتا ہے۔بچے کی غیر معمولی صلاحیتوں کو دیکھ کر خوشی کے اظہار کا یہ ایک عجیب طریق ہے کہ فخریہ کلمات کی بجائے آپ فرماتے ہیں کہ میں ان کے لئے خاص طور پر دعا کرتا ہوں۔ظاہر ہے کہ آپ یہ محسوس کر کے کہ یہ وہی بچہ ہے جس کا وعدہ دیا گیا تھا، اس لئے خاص طور پر دُعا کی طرف متوجہ ہوتے تھے کہ اسے اللہ تعالی واقعی وہی موعود بیٹا بنا دے جس کی خبر دی گئی تھی اور انس پر اپنے فضلوں کی بارش کو تیز تر کر دے تاکہ تمام خوش خبریاں اس کے حق میں بدرجہ نام پوری ہوں۔