سوانح فضل عمر (جلد اوّل) — Page 117
چونکہ عاجز نے حضرت مسیح موعود عليه الصلوة والسلام کی بیعت شما: کے آخیر میں کر لی تھی اور اس وقت سے ہمیشہ آمد و رفت کا سلسلہ متواتر جاری رہا۔میں حضرت اولو العزم مرزا بشیر الدین محمود احمد ایدہ اللہ تعالیٰ کو ان کے بچپن سے دیکھ رہا ہوں کہ کس طرح ہمیشہ ان کی عادت حیا اور شرافت اور صداقت اور دین کی طرف متوجہ ہونے کی تھی اور حضرت میسج موعود علیہ السلام کے دینی کاموں میں بچپن سے ہی ان کو شوق تھا۔نمازوں میں اکثر حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ساتھ جامع مسجد میں جاتے اور خطبہ سُنتے۔ایک دفعہ مجھے یاد ہے جب آپ کی عمر دس سال کے قریب ہو گی۔آپ مسجد اقصی میں حضرت مسیح موعود علیه السلام کے ساتھ نماز میں کھڑے تھے اور پھر سجدہ میں بہت رو رہے تھے۔بچپن سے ہی آپ کو خطرہ اللہ کے ساتھ اور اس کے رسولوں کے ساتھ خاص تعلق محبت تھا۔نئے ه الفضل ۲۰ جنوری ۱۹۲۰