سوانح فضل عمر (جلد اوّل)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 14 of 367

سوانح فضل عمر (جلد اوّل) — Page 14

۱۴ 66 بھی سراسر بے حیثیت نظر آنے لگتی ہے ہے“ لے عیسائی سلطنت کے دبدبہ و حکومت اور ان میں عیسائیت کے غلبہ و استیلاء کا نہایت پر شکوہ الفاظ میں نقشہ کھینچنے کے بعد ڈاکٹر پیروز نے خاص اسلامی ملکوں میں بھی عیسائیت کی روز افزوں ترقی کا بڑے فاتحانہ اندازہ میں ذکر کیا اور کہا :- اب میں اسلامی ملکوں میں عیسائیت کی روز افزوں ترقی کا ذکر کرتا ہوں :- اس ترقی کے نتیجہ میں صلیب کی چہکار اگر ایک طرف لبنان پر حلوہ فگن ہے تو دوسری طرف فارس کے پہاڑوں کی چوٹیاں اور باسفورس کا پانی اس کے نور سے جگمگ جگمگ کر رہا ہے۔یہ صورتِ حال اس آنے والے انقلاب کا پیش خیمہ ہے جب قاہرہ، دمشق اور تهران خداوند یسوع مسیح کے خدام سے آباد نظر آئیں گے ، حتی کہ صلیب کی چمکار صحرائے عرب کے سکوت کو چیرتی ہوئی خداوند یسوع مسیح کے شاگردوں کے ذریعہ مکہ اور خاص کعبہ کے حرم میں داخل ہوگی اور بالاآخر وہاں صداقت کی منادی کی جائے گی کہ ابدی زندگی یہ ہے کہ وہ تجھے حقیقی اور واحد خدا کو اور یوں مسیح کو جانیں جس کو تو نے بھیجا ہے نہ ہے له بیروز لیکچرز ! ۲۰ - ۱۹ نے بیروز لیکچرز ص۲۴۲