سوانح فضل عمر (جلد اوّل)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 10 of 367

سوانح فضل عمر (جلد اوّل) — Page 10

ادھر مسلمانوں کے تصور کی یہ حالت تھی اُدھر عیسائی اور ہند و عملاً اپنے اپنے مذاہب کو غالب کرنے کیلئے جو منصوبے بنا رہے تھے اور جو ٹھوس اقدام کر رہے تھے ان کا مختصر جائزہ پیش کیا جاتا ہے۔ان حالات کے ایک سرسری موازنہ سے بھی خوب ظاہر ہو جاتا ہے کہ ہندو اور عیسائی ہر دو کے مقابل پر مسلمانوں کی حالت سخت ناگفتہ بہ اور قابل رحم تھی۔یہ خوابوں کی دنیا میں کہیں رہے تھے تو وہ عمل کے میدان میں قدم مار رہے تھے۔