سوانح فضل عمر (جلد اوّل)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 312 of 367

سوانح فضل عمر (جلد اوّل) — Page 312

FIF اپنے لئے چین نے ہدایت کا پھیلانے والا بنا۔اسلام کا خادم بنا۔اور صحت و پاک محمر عطا فرما۔ہم اسلام پر مریں اور تو ہماری وفات کے وقت ہم پر خوش ہو۔اور ہماری عمر تیری ناراضگی سے پاک ہو۔پھر میں خاص طور سے خلیفہ وقت کے لئے دُعا کرتا ہوں کہ اے میرے رب ! اُن کے علم وفضل میں ترقی دئے اُن کو اپنے کام میں کامیاب کر اور ہر قسم کے دُکھوں سے بچا اُن کی تدابیر میں برکت ڈال اور ان راہوں پر چلا جو اسلام کی ہوں۔میری اس دعا کو اس جگہ نقل کرنے سے یہ غرض ہے کہ شاید کوئی نیک روح فائدہ اُٹھاتے اور اس مبارک مہینہ میں خاص طور سے جماعت احمدیہ اور اسلام کی ترقی کے لئے دعاوں میں لگ جاتے۔میں آخر میں پھر اپنے احباب پر زور دیتا ہوں کہ اس وقت کو ضائع مت کرو۔رات کو خدا کے حضور چلاؤ اور دن کو صدقہ کرو۔یہ ایک ایسی تدبیر ہے کہ اگر تم میں سے ایک جماعت سچے دل سے ایسا کرنے والی نکل آئے تو خدا اپنے پاک کلام میں کامیابی کا وعدہ دیتا ہے۔پس کون بدبخت ہے؟ جس کو خدا کے وعدوں پر اعتبار نہ ہو۔خدا کرے کہ ہم لوگوں میں وحدت پیدا ہو اور ہم کو نیک اعمال اور دعاؤں کی توفیق ملے اور ظلمت کے دن دُور ہو کر اسلام کا نورانی چہرہ دنیا پر ظاہر ہو۔آمین یا رب العالمین خاکسار مرزا محمود احمد الے ه تشخید الاذبان ستمبر ۶۱ ص ۳۲ تا صد ۳۳۱