منتخب احادیث — Page 44
مسلمان کی دنیوی بے چینی اور تکلیف کو دور کیا اللہ تعالیٰ قیامت کے دن اس کی بے چینیوں اور تکلیفوں کو اس سے دور کریگا اور جس شخص نے کسی تنگ دست کو آرام پہنچایا اور اس کے لیے آسانی مہیا کی اللہ تعالیٰ آخرت میں اس کے لئے آسانیاں مہیا کر لگا۔جس نے کسی مسلمان کی پردہ پوشی کی اللہ تعالیٰ آخرت میں اس کی پردہ پوشی کرے گا۔اللہ تعالیٰ اس بندے کی مدد پر تیار رہتا ہے جو اپنے بھائی کی مدد کے لیے تیار ہو۔جو شخص علم کی تلاش میں نکلتا ہے اللہ تعالیٰ اس کے لئے جنت کا راستہ آسان کر دیتا ہے جو لوگ اللہ تعالیٰ کے گھروں میں سے کسی گھر میں بیٹھ کر اللہ تعالیٰ کی کتاب کو پڑھتے ہیں اور اس کے درس و تدریس میں لگے رہتے ہیں اللہ تعالیٰ ان پر سکینت اور اطمینان نازل کرتا ہے اللہ تعالیٰ کی رحمت انکو ڈھانپے رکھتی ہے۔فرشتے ان کو گھیرے رکھتے ہیں۔اپنے مقربین میں اللہ تعالیٰ ان کا ذکر کرتا رہتا ہے جو شخص عمل میں مست رہے اس کا نسب اور خاندان اس کو تیز رفتار نہیں بنا سکتا یعنی وہ خاندانی بل بوتے پر جنت میں نہیں جاسکے گا۔عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : إِنَّ اللهَ عَزَّ وَجَلَّ يَقُولُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ : يَا ابْنَ آدَمَ! مَرِضْتُ فَلَمْ تَعُدُنِي ، قَالَ : يَا رَبِّ ! كَيْفَ اَعُودُكَ وَأَنْتَ رَبُّ الْعَالَمِينَ ، قَالَ : أَمَا عَلِمْتَ أَنَّ عَبْدِي فَلَانًا مَرِضَ فَلَمْ تَعُدُهُ ، أَمَا عَلِمْتَ أَنَّكَ لَوْ عُدتَهُ لَوَجَدُتَنِي عِنْدَهُ - يَا ابْنَ آدَمَ : اِسْتَطْعَمْتُكَ فَلَمْ تُطْعِمُنِي ، قَالَ : يَارَب ! وَكَيْفَ أُطْعِمُكَ وَأَنْتَ رَبُّ الْعَالَمِينَ ، قَالَ : أَمَا عَلِمْتَ أَنَّهُ اسْتَطْعَمَكَ عَبْدِي فُلَانٌ فَلَمْ تُطْعِمُهُ ، أَمَا -۵۶ 44