منتخب احادیث — Page 12
قَالَ قَالَ اللهُ تَبَارَكَ وَتَعَالَى : أَنَا عِنْدَ ظَنِ عَبْدِي في فَلْيَظُن في مَا شَاء (بخاری کتاب التوحید باب يحذركم الله نفسه و مسند دار می باب حسن الظن حضرت واثلہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ: میرا اپنے بندوں کے ساتھ برتاؤ اپنی ذات کے ساتھ حسن ظن اور بدظنی رکھنے کے درجہ کے مطابق ہوتا ہے۔۱۴ - عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ عَنْ رَسُوْلِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ قَالَ : قَالَ اللهُ عَزَّ وَ جَلَّ : أَنَا عِنْدَ ظَنِ عَبْدِي بِي وَانَا مَعَهُ حَيْثُ يَذْكُرُنِي وَاللهِ : اللَّهُ أَفْرَحُ بِتَوْبَةِ عَبْدِهِ مِنْ أَحَدِكُمْ يَجِدُ ضَالَتَهُ بِالْفَلَاةِ وَمَنْ تَقَرَّبَ إِلَى شِبْرًا تَقَرَّبْتُ إِلَيْهِ ذِرَاعًا ، وَمَنْ تَقَرَّبَ إِلَى ذِرَاعًا تَقَرَّبْتُ إِلَيْهِ بَاعًا، وَإِذَا أقْبَلَ إِلَى يَمْشِي أَقْبَلْتُ إِلَيْهِ أُهَرُولُ۔(مسلم کتاب التوبة باب فى الحضّ على التوبة) حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے بتایا کہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔” میں اپنے بندے سے اس کے اس حسنِ ظن کے مطابق سلوک کرتا ہوں جو وہ میرے متعلق رکھتا ہے جہاں بھی وہ میرا ذکر کرتا ہے میں اس کے ساتھ ہوتا ہوں۔“ خدا کی قسم اللہ تعالیٰ اپنے بندہ کی تو بہ پر اتنا خوش ہوتا ہے کہ اتنا وہ شخص بھی خوش نہیں ہوتا جسے جنگل بیابان میں اپنی گمشدہ اونٹنی مل جائے۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔”جو شخص مجھ سے بالشت بھر قریب ہوتا ہے میں اس سے گز بھر قریب ہوتا ہوں اگر وہ مجھ سے ایک ہاتھ قریب ہوتا ہے تو 12