منتخب احادیث — Page 71
رَأَيْتُمُوْهُ فَبَايِعُوْهُ وَلَوْ حَبْوًا عَلَى الثَّلْجِ فَإِنَّهُ خَلِيفَةُ اللَّهِ الْمَهْدِى (ابن ماجه کتاب الفتن) حضرت ثوبان بیان کرتے ہیں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جب تم مہدی کو پاؤ تو اس کی بیعت کرو خواہ تمہیں برف کے تو دوں پر سے گزرجانا پڑے تو جاؤ۔کیونکہ وہ خلیفہ اللہ ہے اور مہدی ہے۔11 ٩١- عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : كَيْفَ أَنْتُمْ إِذَا نَزَلَ ابْنُ مَرْيَمَ فِيكُمْ وَاِمَامُكُمْ مِنْكُمْ وَفِي رِوَايَةٍ فَأَقَكُمْ مِنْكُمْ۔(بخاری کتاب الانبیاء باب نزول عیسی بن مریم الله - مسند احمد جلد ۲ صفحه ۳۳۶) حضرت ابو ہریرہ بیان کرتے ہیں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تمہاری حالت کیسی نازک ہوگی جب ابن مریم یعنی مثیل مسیح مبعوث ہوگا جو تمہارا امام اور تم میں سے ہوگا اور ایک روایت میں ہے کہ وہ تم میں سے ہونے کی وجہ سے تمہاری امامت کے فرائض انجام دے گا۔- عَن مُحَمَّدِ بْنِ عَلِي رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ : إِنَّ لِمَهْدِيَّنَا ايَتَيْنِ لَمْ تَكُونَا مُنْذُ خَلْقِ السَّمَوَاتِ وَالْأَرْضِ يَنْكَسِفُ الْقَمَرُ لِأَوَّلِ لَيْلَةٍ مِنْ رَمَضَانَ وَتَنْكَسِفُ الشَّمْسُ فِي النَّصْفِ مِنْهُ وَلَمْ تَكُونَا مُنْذُ خَلَقَ اللهُ السَّمَوتِ وَالْاَرْضَ۔(سنن دار قطنی باب صفة صلوة الخسوف والكسوف وهيئتهما) 71