منتخب احادیث

Page 70 of 88

منتخب احادیث — Page 70

ہوئے ابوہریرہ کہتے ہیں اگر تم چاہو تو یہ آیت وَإِنْ مِّنْ أَهْلِ الْكِتَبِ إِلَّا لَيُؤْمِنَنَّ بِهِ قَبْلَ مَوْتِهِ وَيَوْمَ الْقِيمَةِ يَكُونُ عَلَيْهِمُ شَهِيدًا۔پڑھ کر اس سے سمجھ سکتے ہو کہ اہل کتاب میں سے کوئی نہیں مگر وہ اپنی موت سے پہلے اس پر ایمان لائے گا اور وہ قیامت کے دن ان پر گواہ ہوگا۔۸۸ - أَلَا إِنَّ عِيسَى بْنَ مَرْيَمَ لَيْسَ بَيْنِي وَبَيْنَهُ نَبِيٌّ وَلَا رَسُولٌ ، أَلَا إِنَّهُ خَلِيفَتِى فِي أُمَّتِى مِنْ بَعْدِي ، أَلَا إِنَّهُ يَقْتُلُ الرِّجَالَ وَيَكْسِرُ الصَّلِيبَ وَيَضَعُ الْجِزْيَةَ ، وَتَضَعُ الْحَرْبُ أَوْزَارَهَا ، أَلَا مَنْ أَدْرَكَهُ فَلْيَقْرَأُ عَلَيْهِ السَّلَامَ۔(طبرانی الاوسط والصغير) یا درکھو مسیح موعود اور میرے درمیان کوئی نبی نہیں۔یا درکھو وہ میرے بعد میری اُمت میں میرا خلیفہ ہوگا۔ہاں وہ دجال کو قتل کر دیگا۔صلیب کو پاش پاش کر یگا۔جز یہ ہٹا دیا کیونکہ مذہبی جنگوں کا زمانہ ختم ہو جائے گا اور ملکی لڑائیوں کے انداز بدل جائیں گے ) یاد رکھو جو بھی مسیح موعود سے ملاقات کا شرف حاصل کرے وہ میرا سلام انہیں ضرور پہنچائے۔عَنْ أَنَسٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَنْ أَدْرَكَ مِنْكُمْ عِيسَى ابْنَ مَرْيَمَ فَلْيَقْرَتُهُ مِلِي السَّلَامَ (در منثور صفحه ۲۴۵ / ج ۲) حضرت انس بیان کرتے ہیں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جس شخص کو مسیح موعود سے ملنا نصیب ہو وہ میری طرف سے انہیں میر اسلام پہنچا دے۔٩٠ - عَنْ ثَوْبَانَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَإِذَا 70