منتخب احادیث — Page 28
حج -٣- عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ قَالَ خَطَبَنَا رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ : يَاأَيُّهَا النَّاسُ : إِنَّ اللهَ قَد فَرَضَ عَلَيْكُمُ الْحَج فَحُجُّوا ، فَقَالَ رَجُلٌ : أَكُلَّ عَامٍ يَا رَسُوْلَ اللهِ ؟ فَسَكَتَ حَتَّى قَالَهَا ثَلَاثًا فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : لَوْ قُلْتُ نَعَمْ لَوَجَبَتْ وَلَمَا اسْتَطَعْتُمْ ثُمَّ قَالَ : ذَرُونى مَا تَرَكْتُكُمْ فَإِنَّمَا هَلَكَ مَنْ كَانَ قَبْلَكُمْ بِكَثْرَةِ سُؤَالِهِمْ ، وَاخْتِلَافِهِمْ عَلَى أَنْبِيَائِهِمْ ، فَإِذَا أَمَرْتُكُمْ بِشَيْءٍ فَأْتُوا مِنْهُ مَاسْتَطَعْتُمْ وَإِذَا نَهَيْتُكُمْ عَنْ شَيْيءٍ فَدَعُوهُ۔(مسلم کتاب الحج باب فرض الحج مرة فى العمر ) حضرت ابو ہریرہ بیان کرتے ہیں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے ایک خطاب میں ارشاد فرمایا اے لوگو ! تم پر اللہ نے حج فرض کیا ہے اسلئے تم حج کیا کرو اس پر ایک آدمی نے عرض کیا یا رسول اللہ ! کیا ہر سال حج ضروری ہے آپ خاموش رہے اس نے تین بار یہ سوال دہرایا تو آپ نے فرمایا اگر میں ہاں کہہ دیتا تو ہر ایک پر ہر سال حج فرض ہو جا تا اور تم ایسا کرنے کی طاقت نہ رکھتے پھر فرمایا جب تک میں تم کو چھوڑے رکھوں تم بھی مجھے چھوڑے رکھو! بلا ضرورت باتیں پوچھنے کی حرص نہ کرو۔کیونکہ تم سے پہلے لوگ اپنے انبیاء سے کثرت سے سوال کیا کرتے تھے۔اور پھر جو باتیں وہ بتاتے ان کی خلاف ورزی کر کے ہلاکت کے گڑھے میں 28