منتخب احادیث

Page 5 of 88

منتخب احادیث — Page 5

لاثانی توحید عَنْ هَمَّامِ بْنِ مُنَبِّهِ قَالَ هَذَا مَا حَدَّثَنَا بِهِ أَبُو هُرَيْرَةَ اللهِ عَنْ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ اللهُ عَزَّ وَجَلَّ كَذَّبَنِي عَبْدِي وَلَمْ يَكُن لَّهُ ذَلِكَ ، وَشَتَمَنِ وَلَمْ يَكُن لَّهُ ذُلِكَ، تَكْذِيبُهُ إِيَّايَ أَنْ يَقُولَ فَلَن تُعِيْدَنَا كَمَا بَدَأَنَا، وَأَمَّا شَتْمُهُ إِيَّايَ يَقُولُ اتَّخَذَ اللهُ وَلَدًا، وَأَنَا الصَّمَدُ الَّذِي لَمْ آلِدٌ وَلَمْ أَوَلَدٌ، وَلَمْ يَكُنت كُفُوًا أَحَدٌ۔(مسند احمد جلد ۲ صفحه ۳۱۷) ہمام بن منبہ سے روایت ہے انہوں نے کہا کہ یہ بات ابو ہریرہ نے ہم سے بیان کی کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ میرا بندہ میری کبریائی کا انکار کرتا ہے جبکہ یہ اسے زیب نہیں دیتا۔وہ مجھے گالیاں دیتا ہے حالانکہ اسے ایسا کرنے کا حق نہیں تھا۔اس کا میری کبریائی کا انکار کرنا یہ ہے کہ وہ یہ کہتا ہے کہ میں نے اس کو ایک مرتبہ پیدا کیا لیکن مرنے کے بعد دوبارہ اس کی پیدائش پر قادر نہیں ہوں۔مجھے گالی دینے کا مطلب یہ ہے کہ وہ کہتا ہے کہ اللہ نے کسی کو اپنا بیٹا بنایا ہے حالانکہ میری ذات صد یعنی بے نیاز ہے نہ میں نے کسی کو جنا ہے نہ میں جنا گیا ہوں اور نہ ہی میرا کوئی ہمسر ہوسکتا ہے۔5