منتخب احادیث

Page viii of 88

منتخب احادیث — Page viii

نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُوْلِهِ الْكَرِيمِ مقدمہ اسلام ایک عظیم مذہب ( دین یا ضابطہ حیات ) ہے اس کی عظمت کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ قرآن کریم غلطیوں سے پاک اور کامل تعلیمات کا حامل ہے اور یہ کہ بانی اسلام سید نامحمد مصطفے صلی اللہ علیہ وسلم اُن تمام تعلیمات پر کما حقہ خود عمل پیرا ر ہے اس طرح آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے جو تعلیمات پیش فرمائیں ان کا اپنی ذات کے ذریعہ ایک زندہ جاوید نمونہ بھی پیش فرمایا۔آپ کے عمل اور تعلیمات میں گہری اور مضبوط مطابقت نے آپ کے صحابہ پر آپ کے اسوہ حسنہ کے نہ مٹنے والے نقوش پیدا کر دیئے۔آپ کے وصال کے بعد آپ کی زوجہ محترمہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے سید نا محمد مصطفے صلی اللہ علیہ وسلم کی حیات طیبہ کے متعلق دریافت کیا گیا تو آپ نے جواب دیا کہ آپ کا عمل قرآن ( کی تفسیر ) تھا۔آپ (صلی اللہ علیہ وسلم) کے ارشادات اور وحی الہی میں کوئی تضاد نہ تھا۔آپ کی طرف نازل ہونے والی وحی مصلے تھی جس میں آپ کے نفس کی خواہشات کا مطلق دخل نہ تھا۔قرآن کریم آپ کے متعلق یہ شہادت دیتا ہے کہ آپ اپنی جانب سے خود کچھ نہیں فرماتے تھے بلکہ آپ کے تمام ارشادات وحی الہی کے مطابق ہیں۔