منتخب احادیث — Page 65
يَا رَسُولَ اللهِ : قَالَ : الْإِشْرَاكُ بِاللهِ ، وَعَقُوقُ الْوَالِدَيْنِ ، وَكَانَ مُتَكَأَ فَجَلَسَ فَقَالَ : أَلَا وَقَوْلَ النُّورِ : فَمَازَالَ يُكَثِرُهَا حَتَّى قُلْنَا : لَيْتَهُ سَكَتَ۔(بخاری کتاب الادب باب عقوق الوالدین) حضرت ابوبکر بیان کرتے ہیں کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کیا میں تمہیں بڑے بڑے گناہ نہ بتاؤں؟ ہم نے عرض کیا یا رسول اللہ ضرور بتائیں آپ نے فرمایا۔اللہ کے ساتھ شریک ٹھہرانا اور والدین کی نافرمانی۔اس وقت آپ تکیہ لگا کر بیٹھے ہوئے تھے اُٹھ کر بیٹھ گئے اور فرمایا۔خبر دار جھوٹی بات سے بچنا۔آپ اس جملہ کو اتنا دُہراتے رہے کہ ہم نے کہا کاش آپ خاموش ہو جائیں۔65