منتخب احادیث — Page 58
لباس عَنْ حُذَيْفَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ قَالَ : إِنَّ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَهَانَا عَنِ الْحَرِيرِ وَالرِّيْبَاجِ وَالشُّرْبِ فِي آنِيَةِ الذَّهَبِ وَالْفِضَّةِ وَقَالَ : هِيَ لَهُمْ فِي الدُّنْيَا، وَهِيَ لَكُمْ فِي الْآخِرَةِ۔(مسلم کتاب اللباس والزينة باب تحریم استعمال اناء الذهب والفضة) حضرت حذیفہ بیان کرتے ہیں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں ریشم اور دیباج پہنے سے منع فرمایا۔اسی طرح سونے اور چاندی کے برتنوں میں کھانے پینے کی ممانعت فرمائی اور ارشاد فرمایا یہ اس دنیا میں دوسروں کے لئے ہیں اور آخرت میں تمہارے لیے ہونگے۔عَنْ أَبِي سَعِيدِنِ الْخُدْرِي رَضِيَ اللهُ عَنْهُ قَالَ : كَانَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا اسْتَجَلَّ ثَوْبًا سَماهُ بِاسْمِهِ۔عِمَامَةً ، أَوْ قَمِيصًا ، أَوْ رِدَاءِ - يَقُولُ اللَّهُمَّ لَكَ الْحَمْدُ أَنْتَ كَسَوْتَنِيْهِ ، أَسْأَلُكَ خَيْرَةً وَخَيْرَ مَا صُنِعَ لَهُ وَاَعُوْذُبِكَ مِنْ -24 شَرِهِ وَشَرِ مَا صُنِعَ لَهُ (ترمذی کتاب اللباس باب ما يقول اذا لبس ثوبًا جديدًا) حضرت ابو سعید خدری بیان کرتے ہیں کہ جب آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نیا کپڑا پہنتے تو اس کا نام لیتے عمامہ قمیص یا چادر۔پھر فرماتے اے میرے اللہ تو ہی تعریف کا مستحق ہے تو نے ہی مجھے یہ کپڑا پہنایا۔میں تجھ سے اس کپڑے کے فائدے ( خیر ) مانگتا ہوں اور اس مقصد کی 58