منتخب احادیث — Page 29
جا گرتے جب میں خود تم کو کوئی حکم دوں تو طاقت کے مطابق اسے بجالا ؤ اور اگر کسی چیز سے منع کروں تو اس کو چھوڑ دو۔-۳۵- عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَن حَجّ لِلّهِ فَلَمْ يَرْفُتُ وَلَمْ يَفْسُقُ رَجَعَ كَيَوْمٍ وَلَدَتْهُ أُمُّهُ - (مشكوة كتاب المناسك) حضرت ابو ہریرہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جو اللہ تعالیٰ کی خاطر حج کرے اور پھر وہ نہ بے ہودہ باتیں کرے اور نہ فسق و فجور کا مرتکب ہو تو وہ وہاں سے ایسا پاک وصاف ہوکر لوٹے گا جیسے جس دن اس کی ماں نے اس کو جنا تھا۔29