منتخب احادیث

Page ix of 88

منتخب احادیث — Page ix

چنانچہ اس میں کوئی تعجب نہیں کہ آپ (صلی اللہ علیہ وسلم ) کو قرآن کریم میں تمام انسانوں کے لئے قیامت تک کے لئے ایک کامل نمونے کے طور پر پیش کیا گیا ہے۔اللہ جل شانہ قرآن کریم میں فرماتا ہے۔” تمہارے لئے اللہ تعالیٰ کے رسول میں ایک پاک نمونہ ہے۔“ بنی نوع انسان سے تعلق رکھنے والے بعض امور کے بارہ میں قرآن کریم کی آیات کا ایک انتخاب پہلے ہی شائع کیا جاچکا ہے۔اب احادیث کا ایک مختصر انتخاب یا دوسرے الفاظ میں رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی حیات طیبہ۔آپ کے شب و روز اور آپ کے فرمودات پر مبنی ایک انتخاب پیش ہے۔ان فرمودات کے پڑھنے سے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی روز مرہ کی زندگی ، آپ کی عبادت ، آپ کے عظیم الشان روحانی درجات اور طرز تعلیم وتلقین کے متعلق معلومات ہوسکیں گی۔بعض روایات رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی حیات طیبہ ہی میں لکھی جاچکی تھیں لیکن اکثر روایات آپ کے وصال کے تقریباً دونتو سال بعد ضبط تحریر میں لائی گئی ہیں۔باوجود اس کے کہ اکثر روایات اس قدر لمبے عرصہ کے بعد جمع کی گئیں۔پھر بھی ان روایات کو مندرجہ ذیل وجوہ کی بناء پر انتہائی معتبر خیال کیا جاسکتا ہے۔چونکہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے فرمودات آپ کے صحابہ کی نگاہ میں انتہائی بابرکت یقین کئے جاتے تھے لہذا آپ جو کچھ فرماتے تھے وہ آپ کے صحابہ فی الفور حفظ کر لیا کرتے تھے اور بعد میں (صحابہ ان فرمودات کو ) اپنے درمیان متواتر بیشمار اوقات میں دہراتے رہتے تھے۔دوسری اہم وجہ یہ تھی کہ آپ کا فرمودہ کلام انتہائی مذہبی جوش اور عقیدت سے سنا جاتا تھا۔آپ کے اصل فرمودہ الفاظ میں کسی قسم کی تحریف یا معمولی ردو بدل بھی اللہ تعالیٰ کے حضور قابلِ